• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مشیر بصیر خان کی صدارت میں پی ڈی ڈی کی میٹنگ منعقد

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-20
A A
0
مشیر بصیر خان کی صدارت میں پی ڈی ڈی کی میٹنگ منعقد
FacebookTwitterWhatsapp

جموں : لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج جموںصوبہ میں مختلف منصوبوں کی پیش رفت کی رفتار کا جائیزہ لینے کیلئے محکمہ پاور ڈیولپمنٹ کے اعلیٰ افسران کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی اور مختلف پروجیکٹوں پر جاری کام کی رفتار کا جائزہ لیا ۔ پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ روہت کنسل ، منیجنگ ڈائریکٹر جے پی ڈی سی ایل گرمیت سنگھ ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے پی ٹی سی ، ڈائریکٹر جنرل منصوبہ بندی پی ڈی ڈی ، ڈی جی فائنانس پی ڈی ڈی ، سیکرٹری ( ٹیک ) پی ڈی ڈی ، چیف انجینئر ، تجارت ، جے کے پی سی ایل ، چیف انجینئر ڈسٹربیوشن جے پی ڈی سی ایل ، چیف انجینئر ٹرانسمیشن جموں ، چیف انجینئر پی اینڈ پی ، جے پی ڈی سی ایل میٹنگ میں موجود تھے ۔ کشمیر ڈویژن کے سینئر افسران جن میں منیجنگ ڈائریکٹر کے پی ڈی سی ایل ، چیف انجینئر ڈسٹربیوشن کے پی ڈی سی ایل ، چیف انجینئر ٹرانسمیشن کشمیر ، چیف انجینئر پلاننگ اینڈ پرکیورمنٹ کے پی ڈی سی ایل شامل ہیں، نے سرینگر سے بذریعہ یڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔مشیر بصیر خان نے محکمہ بجلی کے حالیہ اجلاس میںلیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے منظور کی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ پاور ڈیولپمنٹ کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ مشیر نے پی ڈی ڈی کے دیگر امور کے علاوہ بنیادی طور پر پی ڈی ڈی کی موسم سرما کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کی جس میں ٹرانسفارمروں کے بفر سٹاک کی دستیابی ، ٹرانسفارمر خریداری ، بجلی کے کھمبے ، ایکس جنسی پلانوں، بجلی کی ترسیلی لائینوں کی حالت ، بجلی کا نظام الاوقات ، درختوں کی شاخیں کاٹنے ، افسران کے ڈیوٹی روسٹرز ، بجلی چوری کی روکتھام کیلئے کنٹرول رومز کا قیام اور انفورسمنٹ ٹیموں کی تعیناتی کے اقدامات شامل ہیں ۔ محکمہ کے ایکشن پلان کا جائزہ لیتے ہوئے مشیر نے افسران پر زور دیا کہ وہ آنے والے موسم سرما کے دوران مقررہ ٹائم لائن کے اندر تمام اہداف کو حاصل کرنے کیلئے مناسب انتظامات کریں ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ دونوں ڈویژنوں میں بنیادی انفراسٹریکچر کا آڈٹ کریں اور تمام کوتاہیوں کو دور کریں ۔ مشیر نے افسران سے کہا کہ وہ حال ہی میں منعقدہ میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مقرر کردہ ٹائم لائن پر سختی سے عمل کریں تا کہ پروجیکٹوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جا سکے ۔ انہوں نے محکمہ کی طرف سے اپنائے جانے والے فعال نقطہ نظرپر زور دیا اور کہا کہ سردیوں کی تیاریوں کے سلسلے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔ مشیر نے کہا کہ وہ پندرہ روزہ اپنے فیلڈ وزٹ کے دوران تمام سرگرمیوں کا جائیزہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صارفین کی توقعات کے عین مطابق رہنا چاہئیے اور اس شعبہ کو بہترین ممکنہ انداز میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔ مشیر نے جموں کے ساتھ ساتھ کشمیر صوبہ میں بجلی کی تقسیم کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا ۔ انہوں نے رُکاوٹوں پر قابو پانے کو یقینی بنانے پرزور دیا اور اَفسران سے کہا کہ وہ عملی اِقدامات کریں اور عام لوگوں کے مطالبات اور توقعات کو پورا کیا جا سکے ۔ مشیر نے کیپکس کے تحت ہونے والے کاموں کے ساتھ ساتھ مرکزی تعاون سے چلنے والی سکیموں کا بھی جائزہ لیا ۔ مشیر نے ایک فول پروف میکانزم قائم کرنے کو کہا کہ بالائی اور دُور دراز علاقوں خاص طور پر ڈوڈہ ، کشتواڑ ، پونچھ ، راجوری اور کشمیر ڈویژن کے ایسے علاقوں کو جو موسم سرما میں شدید برفباری کا سامنا کرتے ہیں ، کو بجلی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی خرابی کو روکنے کیلئے ہنگامی منصوبے ترتیب دئیے جائیں ۔ پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ( پی ڈی ڈی ) روہت کنسل نے میٹنگ کو صارفین کو بجلی کی فراہمی کیلئے بہتر خدمات کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ پاور ڈیولپمنٹ کی جانب سے اُٹھائے جانے والے اِقدامات کے بارے میں آگاہ کیا ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کو عام شہریوں کی حیثیت سے دیکھیں،محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت سے اپیل

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.