سری نگر: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج سول سیکرٹریٹ میں محکمہ مکانات و شہری ترقیات کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ یو ٹی حکومت تکنیکی جدتوں کے ذریعے شہری زندگی کو تبدیل کرنے اور مستقبل کیلئے درکار بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی لانے کے مشن کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ جموں و کشمیر کی تبدیلی زمینی سطح پر دکھائی دینی چاہئیے اور صرف سرکاری منصوبے کی فائل تک محدود نہیں رہنی چاہئیے ‘‘ ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومتی مشینری کو ضروری منصوبوں کو بغیر کسی تاخیر کے فراہمی کیلئے عملی جامہ پہنانا چاہئیے اور جموں اور سرینگر کو سمارٹ سٹی بنانے کا ویژن پورا کرنا چاہئیے ۔ شہری سیکٹر میں فلیگ شپ سکیموں اور کلیدی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے جموں اور سرینگر میں تبدیلی کے منصوبے شروع کرنے کی ہدایت دی ۔ شہری علاقوں کی ترقی کے منصوبے کے دوران نکاسِ آب کے نظام کو شامل کرنے کی اہمیت کی نشاندہی کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ شہروں کے مناظر کو تبدیل کرنے کے ماسٹر پلان میں اس کو ضم کریں ۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں بہترین پیشہ ور ماہرین سے مشورہ کریں اور انہیں شہری ترقیاتی منصوبہ بندی کے عمل کا ایک حصہ بنائیں ۔ انہوں نے ترقیاتی عمل میں شہری لوکل باڈیز کے عوامی اور منتخب نمائندوں کی فعال شرکت کے علاوہ ماحولیاتی عنصر کو بھی مدِ نظر رکھنے پر زور دیا ۔ انہوں نے طویل عرصے تک استحکام کو یقینی بنانے کیلئے تعمیراتی معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے ٹائم لائین میں منصوبوں کی تکمیل کیلئے سخت ہدایات دیں ۔ ٹینڈرنگ کا عمل مقررہ مدت کے اندر مکمل ہونا ضروری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صلاحیت کو بڑھانے اور افرادی قوت کے آڈٹ کیلئے ایک مضبوط میکانزم رکھیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسران سے مزید کہا کہ وہ جے ایم سی /یو ایل بی کو زیادہ سے زیادہ مالی اختیارات منتقل کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کریں ۔ جے ایم سی کے ذریعہ پبلک پرائیویٹ پارٹ نر شپ والے پارکوں کی ترقی کو ایک اچھا اقدام قرار دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بہتر عمل کیلئے دیگر ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ دوسرے شہروں میں بھی اس طرز عمل کو اپنایا جانا چاہئیے ۔ حکومت کی طرف سے حکمرانی کے ڈھانچے کو مستحکم کرنے اور اس کو مزید شفاف بنانے کیلئے کی جانے والی مداخلت کے ایک حصے کے طور پر لیفٹیننٹ گورنر نے ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کے متعدد پروجیکٹوں کا ای۔ افتتاح اور ای۔ سنگِ بنیاد رکھا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں کی سہولیت فراہم کرنے کے لئے 21 دِن کا مقرر مدت میں عمارت کی اجازت کے عمل کو آسان بنانے کے مقصد سے آن لائن بلڈنگ پرمیشن سسٹم شروع کیا۔ آن لائن نظام بنائے جانے کے بعد اب درخواست دہندہ درخواست سے متعلق معلوم کرسکتا ہے ۔آن لائن موڈ کے ذریعے این او سی حاصل کرنے ،فیس کی ادائیگی اور محصول وقت معلوم کرسکتا ہے۔اِس موقعہ پر جے ایم سی کی طرف سے انفورسمنٹ ایپ کے اجرأ کو بھی نشان زد کیا گیا جس کے تحت شکایات کے ازالے کے عمل میں آسانی ، کار کردگی اور شفافیت لانے کے لئے جے کے ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹ شکایتی ایپ کے علاوہ انسپکٹروں کے ذریعے غیر مجاز تعمیرات اور ان کی صورتحا ل کے بارے میں حقیقت سے متعلق رپورٹنگ کو یقینی بنایا جاسکے۔دوسرے اہم منصوبے جن کے لئے آج اِی سنگ بنیاد رکھا گیا ہے وہ ہیں نروال فروٹ / سبزی منڈی کو جدید بنا ناجس کی لاگت 9.86کروڑ روپے ہے اور ڈوگرہ چوک سے کے سی چوک جموں تک روڈ میں بہتری کے منصوبے پر 9.23کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔دریں اثنا لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف کاموں اور سکیموں کا اِی ۔ اِفتتاح کیا اور اس میں سری نگر کے لاک چوک میں 9.96کروڑ روپے کی لاگت کا نکاسی آب سکیم اور پانی صاف کرنے والے سٹیشن ، سری نگر کے ملہ باغ میں سٹارم واٹر ڈرنیج نیٹ ورک جس کی لاگت 6.15کروڑ روپے ، نندر ریشی کالونی بمنہ سری نگر میں واٹرنگ سٹیشن جس کی مالیت 3.23 کروڑ روپے ، خمینی چوک بمنہ میں نکاسی آب سکیم کے لئے امرت کے تحت 11.57 کروڑ روپے اور امرت کے تحت اقبال کالونی ایچ ایم ٹی سری نگر میں نکاسی آب سکیم 3.03 کروڑ روپے لاگت آئے گی شامل ہیں۔پرنسپل سیکرٹری یو ڈی ڈی اینڈ ایچ دھیرج گپتا نے محکمہ کے اِقدامات اور کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی ۔ اُنہوں نے میٹنگ کومختلف سکیموں بشمول امرت،ایس بی ایم ( یو)،سمارٹ سٹیز مشن ،پی ایم اے وائی ۔ایچ ایف اے(یو)، ڈے اے وائی ۔ این یو ایل ایم سمیت مختلف فلیگ شپ سکیموں کے تحت ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔کمشنر جے ایم سی اونی لواسا اور کمشنر ایس ایم سی امیر الشفیع خان نے اپنے متعلقہ میونسپل کارپوریشنوں کے کام کا جائزہ پیش کیا۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر اور دیگر سینئر اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسگ میٹنگ میں شرکت کی۔میئر جے ایم سی چندر موہن گپتا ، میئر ایس ایم سی جنید عظیم متو ، ڈپٹی میئر جے ایم سی پورنما شرما نے بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں حصہ لیا۔