• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیر میں بارشوں کی پیش گوئی

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-26
A A
0
اتراکھنڈ میں طوفانی بارشوں سے معمولات زندگی درہم برہم
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 26 جولائی: محکمہ موسمیات نے خشک مگر ابر آلود موسم کے بیچ منگل سے وادی کشمیر میں بارشوں کا ایک اور مرحلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی ہے۔دوسری جانب جموں میں پیر کی صبح سے ہی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس سے جہاں سڑکیں زیر آب ہو گئیں وہیں پانی مکانوں میں بھی گھس آیا۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے خطہ کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکے درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ صوبہ جموں میں درمیانی درجے کی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 27 سے 30 جولائی تک موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جموں صوبے کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلابی ریلے اور مٹی کے تودے گر سکتے ہیں۔دریں اثنا وادی کشمیر میں جہاں پیر کے روز موسم خشک مگر ابر آلود رہا وہیں جموں میں صبح سے ہی موسلادھار بارشیں ہوئیں جس سے سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق جموں کی سڑکوں پر جمع پانی سے جہاں پیدل سفر کرنے والوں کا عبور و مرور مشکل بن گیا وہیں گاڑیاں بھی بمشکل ہی چل پا رہی ہیں۔جموں شہر کے پائین علاقوں بشمول بھگوتی نگر، تالاب تلو، جیول چوک، راجیندر نگر، قاسم نگر، وینائک بازار، ڈوگری چوک، گاندھی نگر، سینک کالونی، گرین بلٹ وغیرہ میں پانی مکانوں میں بھی گھس آیا جس سے مکینوں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع ریاسی کی ترکوٹہ پہاڑیوں جہاں شری ماتا ویشنو دیوی مندر واقع ہے، میں گہری دھند کی وجہ سے ہیلی کاپٹر خدمات متاثر ہو گئیں۔انہوں نے کہا کہ تمام دریاؤں بشمول دریائے توی میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے تاہم بارشوں سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فی الوقت کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔پولیس نے ناساز موسمی حالات کے پیش نظر لوگوں سے سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے احتیاط کرنے کی تاکید کی ہے۔ (یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.