• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, جون ۱۳, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کرگل وجئے دیوس ملک کیلئے اہمیت کا حامل دن: وزیر اعظم

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-26
Reading Time: 1min read
A A
0
FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر: کرگل وجے دیوس کے موقع پروزیر اعظم نریندر مودی نے فوجی اہلکاوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی قربانی کو یاد کیا ہے۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ پیغام میں کہا ’’ہم ان (فوجیوں) کی قربانی کو یاد کرتے ہیں۔ ہم ان کی بہادری کو یاد کرتے ہیں۔ آج کرگل وجے دیوس پر ہم اپنے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، جنہوں نے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے کرگل میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ ان کی بہادری ہمیں ہر روز تحریک دیتی ہے۔‘‘وزیر اعظم مودی نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ گزشتہ سال کے ’من کی بات‘ پروگرام کے کچھ اقتباسات کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ ویڈیو میں وزیر اعظم کہتے ہیں ’’کرگل وجے دیوس ہندوستانیوں کے لئے ایک بہت اہم دن ہے۔ ہندوستان کے بہادر جوانوں نے اس دن کرگل کی چوٹیوں پر ڈیرا جمائے بیٹھے دراندازوں اور پاکستانی فوجیوں کو بھگایا تھا۔ تقریباً دو ماہ تک جاری رہنے والی اس جنگ میں ہندوستانی افواج نے زبردست فتح حاصل کی تھی۔‘ادھر، کرگل وجے دیوس سے ایک روز قبل شام کے وقت تولولنگ، ٹائیگر ہل اور دیگر مقامات پر ہونے والی جنگ کو یاد کیا گیا اور لداخ کے دراس علاقوہ میں قائم کرگل جنگ یادگاری پر 559 چراغ روشن کئے گئے۔ اس موقع پر اعلیٰ فوجی عہدیداران، فوجی اہلکار کے اہل خانہ اور دیگر افراد موجود رہے۔ دریں اثنا نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کارگل جنگ کے جانبازوںکو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ نائیڈو نے پیر کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ کارگل جانبازوں اور ان کے اہل خانہ کا ملک ہمیشہ احسان مند رہے گا۔ یہ بہادر جوان ہمیشہ یادوں میں رہیں گے۔ نائب صدر نائیڈو نے کہا کہ کارگل دیوس کے موقع پر میں پوری قوم کے ساتھ اپنی مسلح افواج کی ہمت اور بہادری کی داستانوں کو یاد کرتا ہوں۔ میں کارگل جنگ اور آپریشن وجئے کے بہادروں کو سلام پیش کرتا ہوں اور عظیم قربانی دینے والے جوانوں کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ‘‘۔دریں اثناء کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے کارگل وجئے دیوس کے موقع پر ملک کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ہمارے ترنگا کے وقار میں اپنی جان دینے والے جوان کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت۔ ملک کی سلامتی کے لئے آپ کی اور آپ کے اہل خانہ کی اس عظیم قربانی کو ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے۔واضح

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کو عام شہریوں کی حیثیت سے دیکھیں،محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت سے اپیل

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.