• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جموں وکشمیر میں نظام تعلیم کی مفلوجیت کے 2سال مکمل

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-26
Reading Time: 1min read
A A
0
جموں وکشمیر میں نظام تعلیم کی مفلوجیت کے 2سال مکمل
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:اب جبکہ حکومت نے کورونا کی تیسری ممکنہ لہر کے اندیشے کوملحوظ نظررکھتے ہوئے جموں وکشمیرمیں تمام اسکولوں ،کالجوں ،یونیورسٹیوں اورتیکنیکی وسکل ڈیولپمنٹ اداروں کوبندرکھنے کی معیادمیں 15،اگست تک کی توسیع کردی ہے ،اورآن لائن ایجوکیشن کے طرز تعلیم کوہی جاری رکھنے کاحکمنامہ جاری کردیاہے ،تو جموں وکشمیر میں تعلیمی اداروں کے طویل عرصہ تک بند رہنے کاایک نیا ریکارڈ بن گیاہے ۔ جے کے این ایس کے مطابق اگست 2019کے ابتداء میں ہی تعلیمی اداروںکوبندکردیاگیا تھا ،اور7ماہ بعدیکم مارچ 2020کوجموں وکشمیرمیں اسکول کھولے دئیے گئے ،لیکن محض 10روز بعدیعنی 11مارچ2020کوایک آرڈر جاری کرتے ہوئے کہاگیاکہ جموں وکشمیرمیں کوروناوائرس کی دستک کے پیش نظر اسکول 31مارچ 2020تک بندرہیں گے ۔اسکے بعدتعلیمی اداروںکوبندرکھنے کی معیادمیں مارچ2021تک صرف توسیع کی گئی ۔23 فروری 2021کوایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے بتایاگیاکہ یکم مارچ 2021سے 9تا12ویں جماعت کے کلاس کھولے جائیں گے ،اورچھٹی سے آٹھویں جماعت کے کلاسز8مارچ سے کھولے جائیں گے جبکہ پری نرسری سے پانچویں جماعت کے کلاس 15مارچ سے کھولنے کااعلان کیاگیا ،لیکن کچھ دنوں اورہفتوں بعدہی پھرسے سبھی اسکول بندکردئیے گئے ،کیونکہ کچھ اسکولوں میں طلاب ،اساتذہ اوراسکول ملازمین کوکورونا میںمبتلاء پائے جانے کے کچھ معاملات سامنے آگئے۔اسکے بعدجب کوروناوائرس کے کیسوں میں کوئی خاص کمی نہیں آئی تواسکولوں کیساتھ ساتھ کالجوں ،یونیورسٹیوں اورپیشہ وارانہ اداروں کوبھی بندکردیاگیا۔یوں ایک سال بعدتعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے کاعمل مفقود ہوکررہ گیا۔مارچ 2020میں کورونا وائرس کے پیش نظراسکول کالج بندرکھنے کے بعد’آن لائن ایجوکیشن ‘ کاطریقہ متعارف کرایاگیا، اور طلباء و طالبات سے کہاگیاکہ وہ گھر میں بیٹھ کراپنے اساتذہ اوراُستانیوں سے موبائل فون اپنے سامنے رکھ کر درس حاصل کرسکتے ہیں۔چونکہ یہ ایک نیا طرزتعلیم تھا تواس کوسمجھنے میں مدرسین کیساتھ ساتھ طلاب کوبھی ہفتوں لگے جبکہ جموںوکشمیرمیں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی اس عمل میں حائل رہی اوربہت سارے علاقوں میں آن لائن ایجوکیشن سے طلاب مستفید نہیں ہوسکے ۔بہرحال اگست2019سے جولائی2021تک جموںوکشمیرمیں اسکول اورکالج مارچ2020میں 10دنوں کیلئے اورمارچ2021میں بھی کچھ دنوں کیلئے ہی کھلے رہے ،اوریوں جموں وکشمیرمیں 2برسوں سے نظام تعلیم درہم برہم ہے اورلاکھوں کمسن ،نوعمراورنوجوان طالب علم تعلیمی ادارے مسلسل بندرہنے کی وجہ سے روایتی طرز تعلیم سے اب عملاًغیرمانوس ہوکررہ گئے ہیں ۔اب طلاب کواپنی وردیوں کاکوئی پتہ نہیں کہ کہاں رکھی ہیں اورکس حالت میں پڑی ہیں ۔ گزشتہ 2برسوں کے دوران طلاب کے سالانہ امتحانات کرائے گئے لیکن کہیں آن لائن امتحان لیاگیا،کہیں نصاب کم کیاگیا ،کہیں ماس پرموشن کی گئی اورکہیں کوئی دوسراطریقہ اپنایاگیا ۔ملک بھرکے کروڑوں طالب علموں کی طرح ہی جموں وکشمیرکے لاکھوں زیرتعلیم طلاب بھی تعلیمی ادارے بندرہنے سے ناقابل تلافی نقصانات سے دوچار ہوئے ہیں ،اورجو نقصان بچوں اورنوجوانوں کاہوا ہے ،اُسکی بھرپائی اب کبھی نہیں ہوپائے گی ۔سنجیدہ فکراشخاص ،سبکدوش ہوئے اساتذہ اورماہرین تعلیم کااسبات پر زورہے کہ اوپن ائرکلاس شروع کئے جائیں تاکہ مسلسل دوبرسوں سے گھروں میں بیٹھے لاکھوں طالب علم اسکول پہنچ کرروایتی اوراصل طرز تعلیم سے پھرمانوس ہوسکیں ۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کو عام شہریوں کی حیثیت سے دیکھیں،محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت سے اپیل

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.