سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر ہارٹیکلچر پروڈکٹ مارکیٹنگ اینڈ پروسیسنگ کارپوریشن ( جے کے ایچ پی ایم سی ) لمٹیڈ کے 60 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرس ( بی او ڈی ) کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ پرنسپل سیکرٹری زراعت پیداوار و بہبودِ کساناں نوین کمار چودھری ، ڈائریکٹر جنرل ہارٹیکلچر اعجاز احمد بٹ ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ پی ایم سی شفقت سلطان ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں رام سیوک ، نیشنل ہارٹیکلچر بورڈ کے نمائندوں ، جی او آئی، بورڈ کے دیگر ممبران نے ذاتی طور پر اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بی او ڈی کے سابقہ فیصلوں کی زمینی سطح پر ایکشن ٹیکن رپورٹس اور ان کے نفاذ کے بارے میں تفصیلی غور و خوض کیا ۔ میٹنگ میں مالی سال 2021-22 کے بجٹ تخمینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میٹنگ کے دوران بات کرتے ہوئے مشیر خان نے اس بات کو برقرار رکھا کہ باغبانی جموں و کشمیر کی معثیت میں کلیدی مدد گار ہے اور اس نے کسانوں اور پھلوں کے کاشتکاروں کے مفادات کیلئے اس شعبے میں کچھ ٹھوس تبدیلیاں لانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ مشیر نے افسران سے کہا کہ اس کارپوریشن کی بحالی اور جدید کاری کی جائے تا کہ یہ ایک منافع بخش عوامی افادیت میں تبدیل ہو سکے ۔ کارپوریشن کی پیش رفت اور دیگر کاموں کا جائیزہ لیتے ہوئے مشیر خان نے افسران پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پھلوں کی فروخت اور دیگر پھل پروسیسنگ کے کاموں کیلئے بہتر مقدار اور معیار کو یقینی بنائیں ۔ اس بات کو اُجاگر کرتے ہوئے کہ جے کے ایچ پی ایم سی جموں و کشمیر میں ترقی پذیر کاروباری افراد کیلئے ایک روڈ میپ ترتیب دے سکتا ہے۔مشیر خان نے اس بات پر زور دیا کہ جے کے ایچ پی ایم سی کو مستقبل کے تاجروں کیلئے ایک مثال قائم کرنی چاہئیے جو باغبانی پیداوار سے متعلق کاروباری یونٹ قائم کرنے پر راضی ہیں ۔ کارپوریشن کے جاری تمام کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مشیر خان نے کارپوریشن کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اپنے منظور شدہ تمام منصوبوں کو مقررہ وقت پر انجام دیں تا کہ وہ جلد سے جلد عوام کی بھلائی کیلئے سرشار ہو سکیں ۔ میٹنگ کے دوران بورڈ نے وزیر اعظم کی مائیکرو فوڈ پروسسنگ انٹر پرائزز سکیم کے تحت وزارت برائے فوڈ پروسسنگ انڈسٹریز جی او آئی کے ذریعہ جے کے ایچ پی ایم سی کے حق میں منظور کردہ تین انکیو بیشن مراکز کی تعمیر کی منظوری دی ۔ بورڈ نے جے کے ایچ پی ایم سی کو وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود کے تحت کلسٹر ڈیولپمنٹ ایجنسی کے بطور کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے جی او آئی کے اقدام کی منظوری بھی دی ۔ اسی طرح بورڈ نے پھل اور سبزیوں کی تجارت اور مارکیٹنگ کو بڑھاوا دینے کیلئے راجباغ سرینگر میں چھانٹیا ، گریڈنگ ، پیکنگ اور کیننگ سنٹر کے قیام کی منظوری دی ۔ بورڈ نے روائتی ، نامیاتی اور غیر ملکی سبزیوں کے ساتھ ساتھ تازہ اور خشک میوہ جات کی فروخت کیلئے دو فائبر کیوسکیں کھڑی کرنے کی منظوری بھی دی ۔ مزید براں بی او ڈی نے سوپور میں ایپل جوس پلانٹ کو جدید معیار کے ساتھ جدید بنانے کا فیصلہ کیا ۔ بورڈ نے اس پلانٹ میں بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کیلئے تین رُکنی کمیٹی مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ اسی طرح بی او ڈیز نے ضلع بڈگام اور دیگر علاقوں میں پھلوں ، سبزیوں کی جمع اور مارکیٹنگ کی سہولیات کو بڑھاوا دینے کیلئے کارپوریشن کے چاڈورہ لینڈ بنک کو جے کے ایچ پی ایم سی سبزی پروسسنگ سینٹرمیں تبدیل کرنے کی منظوری دی ۔ میٹنگ کے دوران ایم ڈی جے کے ایچ پی ایم سی شفاعت سلطان نے کارپوریشن کی کامیابیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔