• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, مئی ۶, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیر کی نئی پود کو اپنی عظیم وراثت سے سبق لینا چاہئے: کووند

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-27
Reading Time: 1min read
A A
0
ملک کی ترقی کے لئے تعلیم یافتہ سماج ناگزیر:کووند

ملک کی ترقی کے لئے تعلیم یافتہ سماج ناگزیر:کووند

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 27 جولائی:صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کشمیر کو ملک کے لئے امید کی ایک کرن قرار دیتے ہوئے یہاں کی نئی نسل کو اپنی عظیم وراثت سے سبق حاصل کرنے کی تاکید کی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ثقافتی و روحانی اثرات پورے ملک پر مرتسم ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں زمانہ قدیم سے ہی مختلف مذہبوں کے لوگ مل جل کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے یہاں کی اس غیر معمولی مذہبی رواداری کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔موصوف صدر جمہوریہ نے یہ باتیں منگل کو یہاں کشمیر یونیورسٹی کے 19 ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے اپنے خطاب کے دوران کہیں۔انہوں نے کہا: ‘میں کشمیر کی نئی نسل سے تاکید کرتا ہوں کہ وہ اپنی عظیم وراثت سے سیکھیں، انہیں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ کشمیر ہمیشہ باقی ملک کے لئے امید کی ایک کرن رہا ہے اور کشمیر کے ثقافتی و روحانی اثرات باقی ملک پر مرتسم ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ہمیشہ سے مختلف مذہبوں کے لوگ مل جل کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے اس غیر معمولی مذہبی رواداری کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی اور تشدد جو کھی کشمیریت کا حصہ نہیں رہا ہے، معمول بن گیا۔صدر کووند نے کہا کہ غیروں نے کشمیر پر مسلط ہونے کی کوشش کی جس کو ہم ایک عارضی وائرس ہی قرار دے سکتے ہیں جو جسم پر حملہ آور ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اب نئی شروعات ہوئی ہیں تاکہ اس کی شان رفتہ کو بحال کیا جا سکے۔موصوف صدر جمہوریہ نے کہا کہ کشمیر کے نوجوان مختلف شعبوں میں بلندیوں کو چھو کر اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا: ‘کشمیر کے نوجوان مختلف شعبوں میں نئی نئی بلندیان طے کر رہے ہیں، سول سروس سے لے اسپورٹس تک اپنا مقام بنا رہے ہیں۔مسٹر کووند نے کہا کہ میں نے کشمیر کو جنت بروئے زمین دیکھنے کا خواب دیکھا ہے جس کے شرمندہ تعبیر ہونے کا انحصار خاص طور پر نوجوانوں اور خواتین پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا یہ خواب دیر سویر ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔کشمیر کے قدرتی حسن کی تعریفوں میں موصوف صدر نے کہا: ‘کشمیر کو شاعروں نے جنت بروئے زمین کہا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ کشمیر کی خوبصورتی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ہمیشہ سے تعلیم و تعلم کا مرکز رہا ہے اور ملک کے فلسفے کی کشمیر کا حوالہ دیے بغیر تاریخ تحریر کرنا نا ممکن ہے۔ (یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر کی انسداد منشیات مہم ، 22 دنوں میں 481 ایف آئی آر درج، 518 گرفتاریاں

جموں کشمیر کی انسداد منشیات مہم ، 22 دنوں میں 481 ایف آئی آر درج، 518 گرفتاریاں

2026-05-06
ہیلتھ ایجوکیٹر بھرتی گھوٹالہ،کرائم برانچ کی طرف سے سرغنہ گرفتار

ہیلتھ ایجوکیٹر بھرتی گھوٹالہ،کرائم برانچ کی طرف سے سرغنہ گرفتار

2026-05-06
وندے بھارت ایکسپریس , جموں سرینگر روٹ پر مسافروں میں96فیصد اضافہ

وندے بھارت ایکسپریس , جموں سرینگر روٹ پر مسافروں میں96فیصد اضافہ

2026-05-06
مغل روڈ پر المناک حادثہ،کار پھسل کر کھائی میں گری،4افراد لقمہ اجل

مغل روڈ پر المناک حادثہ،کار پھسل کر کھائی میں گری،4افراد لقمہ اجل

2026-05-06
حج 2026 سرینگر سے روانگی اختتام پذیر

حج 2026 سرینگر سے روانگی اختتام پذیر

2026-05-06
بجٹ اعلانات پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ۔وزیر اعلیٰ کا اہداف اور کلیدی اقدامات کی بروقت تکمیل کی ہدایت

بجٹ اعلانات پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ۔وزیر اعلیٰ کا اہداف اور کلیدی اقدامات کی بروقت تکمیل کی ہدایت

2026-05-06
لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

2026-05-06
کولگام میںبین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش

کولگام میںبین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-05-03
پلوامہ میں ملی ٹینٹ معاون،اسلحہ سمیت گرفتار

پلوامہ میں ملی ٹینٹ معاون،اسلحہ سمیت گرفتار

2026-05-03
جموں میںپل گرنے کا واقعہ،تحقیقات کا حکم ،2انجینئر معطل

جموں میںپل گرنے کا واقعہ،تحقیقات کا حکم ،2انجینئر معطل

2026-05-03
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page