سری نگر،27 جولائی ُ:سری نگر کے نوا کدل علاقے میں منگل کی صبح نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک 25 سالہ نوجوان کو گولیوں مار کر جاں بحق کر دیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے بلبل لنکر نوا کدل علاقے میں منگل کی صبح قریب ساڑھے گیارہ بجے نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک 25 سالہ نوجوان پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی نوجوان کو نازک حالت میں شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔متوفی نوجوان کی شناخت شیخ میران علی ساکن صفا کدل سری نگر کے بطور ہوئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ متوفی نوجوان ایک باڈی بلڈر تھا۔(یو این آئی)