سرینگر /18اگست//جموں کے ریاسی ضلع میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں دو اساتذہ اور ایک کمسن بچی لقمہ اجل بن گئیں ۔ سی این آئی کو اس ضمن میںملی تفصیلات کے مطابق ریاسی کے چسانہ علاقے میںایک خوفناک سڑ ک حادثہ پیش آیا ۔ عین شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک آلٹو کار زیر رجسٹریشن نمبر JK02B-1024جو ریاسی کے چسانہ میں چملو موڑ کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور گہری کھائی میں جاگری ۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی کھائی میں گرنے کے ساتھ ہی وہاں چیخ و پکار کی آواز سنائی دی جس کے بعد مقامی لوگ موقعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے کچھ افراد کو وہاں خون میں لت پت پایا جس کے بعد انہیں علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا ۔ زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال پہنچنے پر وہاں دو شہریوںاور ایک کمسن بچی کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا ۔ مرنے والوں کی شناخت غلام دین اور محمد امین کے بطور ہوئی جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ دونوں استاد تھے جبکہ کمسن بچی کی شناخت سمیرہ غلام کے بطور ہوئی کی گئی اور تمام از جاں ہونے والے مسافر ریاسی کے ہموسن چسانہ کے رہنے والے تھے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کرد ی گئی ہے ۔