سری نگر: لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں نوجوانوں پر مبنی مختلف سکیموں پر عملدرآمد کیلئے کوارڈینیشن کیلئے لیبر اینڈ ایمپلایمنٹ ( ایل اینڈ ای ) ڈیپارٹمنٹ اور مشن یوتھ جے اینڈ کے کی میٹنگ منعقد کی ۔ میٹنگ میں سیکرٹری قبائلی امور اور سی ای او مشن یوتھ جے اینڈ کے ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری ، سیکرٹری ایل اینڈ ای سشما چوہان ، ڈپٹی ڈائریکٹر مشن یوتھ محمد مقبول ، مشیر کے او ایس ڈی محمد اشرف ہکاک اور متعلقہ محکموں کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ مشیر فاروق خان نے میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشن یوتھ کو جموں و کشمیر کے نوجوانوں تک پہنچنے کا ایک منڈیٹ حاصل ہے تا کہ وہ معاشرے کے اندر اپنی مجموعی ترقی کیلئے ان سے مشغول ہو سکے اور ان کو جموں و کشمیر کی پیش رفت کیلئے اہم اسٹیک ہولڈر بنائے ۔ مشیر نے کہا کہ لفٹینٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں نوجوانوں کی مشغولیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور ان کو بااختیار بنانے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشن یوتھ ایک خصوصی تنظیم کے طور پر قائم کیا گیا تھا تا کہ نوجوانوں کے بااختیار اور ترقی کیلئے کام کرنے والے مختلف سرکاری محکموں کی کوششوں میں ہم آہنگی اور افادیت لائی جا سکے ۔ مشیر خان نے کہا کہ نوجوان نسل کی ترقی کیلئے ایل اینڈ ای ڈیپارٹمنٹ اور مشن یوتھ جموں و کشمیر کا اہم کردار ہے اور انہیں جموں و کشمیر کے نوجوانوں کیلئے مختلف سکیموں کے نفاذ کیلئے مستقل ہم آہنگی کی ضرورت ہے ۔ مشیر خان نے افسران پر زور دیا کہ وہ ضلعی یوتھ سنٹرز کے قیام کے عمل کو تیز کریں تا کہ نوجوانوں کی شمولیت کیلئے ایک متحرک میڈیم قائم ہو اور یہاں کے نوجوانوں کو بہتر مواقع مہیاء ہوں ۔ میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے سی ای او مشن یوتھ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ مشن یوتھ کا خیال ہے کہ وہ نوجوانوں کیلئے امیدوں اور امنگوں کے اظہار کے ساتھ جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو اپیل کرنے والا ماحول تیار کریں ۔ سیکرٹری ایل اینڈ ای ڈیپارٹمنٹ سشما چوہان نے میٹنگ میں بات کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ دونوں ایجنسیوں کے مابین کوششوں کا قریبی رابطہ اور ہم آہنگی یہاں کے نوجوانوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے مقصد کو حاصل کرنے کا ایک اہم راستہ ہے ۔