مانیٹرنگ
نئی دہلی؍ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیر کو جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے 15 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔
پارٹی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے یہاں بتایا کہ اتوار کی رات بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں ان ناموں کو منظوری دی گئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی اور پارٹی صدر جگت پرکاش نڈا کی صدارت میں منعقدہ مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے تنظیمی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش، بی جے پی جنرل سکریٹری ترون چُگھ، بی جے پی کے الیکشن انچارج رام مادھو، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جموں و کشمیر ریاستی بی جے پی کے صدر رویندر رینا وغیرہ موجود تھے۔
اس سے قبل پارٹی نے مرکز کے زیرانتظام علاقے میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے تین مرحلوں کے لیے 44 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی لیکن کچھ دیر بعد اس فہرست کو واپس لے لیا اور ایک نئی فہرست جاری کی، جس میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے لئے 15 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ بی جے پی کی طرف سے اعلان کردہ امیدواروں کی فہرست درج ذیل ہے۔
اسمبلی سیٹ…امیدوار کا نام
پامپور ———— سید شوکت غیور اندرابی
راجپورہ————ارشد بھٹ
شوپیاں————جاوید احمد قادری
اننت ناگ ویسٹ—محمد رفیق وانی
اننت ناگ ———– ایڈوکیٹ سید وجاہت
سری گفوارہ ———- صوفی یوسف
شانگس اننت ناگ ایسٹ —- ویر صراف
اندرول——— طارق کین
کشتواڑ—————- شگن پریہار
پاڈر- ناگسینی ———- سنیل شرما
بھدرواہ —– دلیپ سنگھ پریہار
ڈوڈا ———- گجے سنگھ رانا
ڈوڈا ویسٹ———— شکتی راج پریہار
رامبن—— راکیش ٹھاکر
بنیہال—سلیم بھٹ