ایجنسیاں
سری نگر؍جنوبی کشمیر میں اسمبلی الیکشن اُس وقت دلچسپ مرحلے میں داخل ہوا جب جماعت اسلامی نے اپنے چار آزاد امیدواروں کوچناوی اکھاڑے میں اتار دیا۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کی چار نشستوں پر جماعت اسلامی کی جانب سے چار آزاد امیدوار چناوی میدان میں اتارے گئے۔
ذرائع کے مطابق پلوامہ نشست پر جماعت اسلامی کے سابق امیر طلعت مجید نے کاغذات نامزدگی داخل کئے جبکہ اور ایک سابق جماعت لیڈر سیار احمد ریشی نے کولگام حلقہ انتخاب سے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے پرچہ نامزدگی پیش کئے۔
جماعت اسلامی کے ایک سینئر عہدیدار نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فی الحال پہلے مرحلے پر چار آزاد امیدوار الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ کولگام اور پلوامہ میں چار سیٹوں پر مذکورہ امیدوار اپنی قسمت آزمائی کریں گے۔
دریں اثنا سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے چار آزاد امیدواروں کو میدان میں اتارنے سے اب ان نشستوں پر پی ڈی پی ، نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو چیلنج کا سامنا ہے۔