سری نگر؍ارتیہ جنتاپارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری ترون چگ نے جمعے کے روز کہاکہ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور انجینئر رشید جموں وکشمیر میں امن و امان کو درہم برہم کرنے کے خواہاں ہے ۔انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی مرکزی زیر انتظام علاقے میں امن و امان کی فضا کو بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ان باتوں کا اظہار ترون چگ نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی ، نیشنل کانفرنس اور انجینئر رشید جموں وکشمیر میں علیحدگی پسندی سوچ کو فروغ دینے کی پالیسی پر گامزن ہے ۔انہوں نے کہا :‘جموں وکشمیر میں مقامی پارٹیاں دفعہ 370کی بحالی کا وعدہ کر رہے ہیں لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا۔ ’ان کے مطابق بی جے پی نے اس قانون کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کیا ہے ۔ترون چگ نے کہاکہ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور انجینئر رشید جموں وکشمیر کے تئیں دشمنانہ عزائم رکھتے ہیں لہذا لوگوں کو سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کرنا چاہئے ۔بی جے پی جنرل سیکریٹر نے عمر عبداللہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ کس نے کشمیر میں بھائی کو بھائی سے لڑایا۔؟انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگ مقامی سیاستدانوں کو سخت جواب دیں گے ۔انہوں نے کہا: ‘بی جے پی حکومت کے تحت جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق اور پہاڑی، گجر اور بکروال طبقے کے لوگوں اور خواتین کے حقوق کو تحفظ ملا ہے ۔ان کا کہنا تھا: ‘جموں و کشمیر کے لوگ آج ترقی، امن اور خوشحالی کے دور سے گذر رہے ہیں اور ہمیں اس کو آگے بڑھانا ہے