سری نگر، 29 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر اتوار کو ایک روز بعد ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والے سونہ مرگ [؟] کرگل روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت ہنوز بند ہے ۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ سری نگر [؟] جموں قومی شاہراہ پر اتوار کو مسافر بر دار ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ لین ڈسپلن پر عمل کریں نیزبانہال اور قاضی گنڈ کے درمیان سڑک پر پھسلن ہونے کے پیش نظر ڈرائیور حضرات سے احتیاط برتنے کی صلاح دی گئی ہے ۔بتادیں کہ نویوگ ٹنل اور میر بازار کے درمیان سڑک پر برف جمع ہونے اور پھسلن ہونے کی وجہ سے ہفتے کے روز سری نگر [؟] جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی تھی۔ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والے سونہ مرگ [؟] کرگل روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت ہنوز بند ہے ۔سنتھن روڈ اور بھدرواہ- چمبا روڈ پر بھی برف جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک ہنوز معطل ہے ۔قابل ذکر ہے کہ وادی میں برف باری کی وجہ سے ہفتے کے روز زیمنی و فضائی ٹریفک متاثر رہا۔