سری نگر؍جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر کے پاندریٹھن علاقے میں ایک ہی کنبے سے وابستہ پانچ افراد کی المناک موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔عمر عبداللہ نے کہا :’پاندریٹھن میں دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک ہی کنبے سے وابستہ پانچ افراد ہیٹنگ آلات کے استعمال کے سبب دم گھٹنے سے زندگی کی جنگ ہار گئے۔ ‘وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان کے ساتھ دہلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متوفین کی جنت نشینی کے لئے دعا کی۔عمر عبداللہ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سردی کے مہینوں میں ہیٹنگ آلات کے استعمال کے دوران احتیاط برتیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکار نے پہلے ہی ہیٹنگ آلات کے استعمال کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ رہنما اصولوں پر من وعن عمل کریں ۔