جموں//بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق صدر جموں و کشمیر رویندر رینا نے پیر کوجموں میں جدید سہولیات سے لیس ایک ’سیلون‘ کا افتتاح کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا ’’مجھے خوشی ہورہی ہے کہ جموں و کشمیر کا نوجوان طبقہ ترقی کی جانب گامزن ہے‘‘۔Page7نامی یہ سیلون برنائی روڈ بونہ تالاب میں واقع ہے ۔دکان کے مالک اجے شرما نے کہا کہ یہ سیلون اسلئے بھی خاص ہے کیونکہ یہ ایک مکمل اکیڈمی ہے جہاں نوجوان طبقے کی تربیت کی جائے گی تاکہ وہ بھی کل اپنا روزگار خود کھڑا کرسکیں۔افتتاحی تقریب پر رویندر رینہ کے علاوہ مقامی تاجربھی موجود تھے جنہوں نے شرما کو اس طرح کا سیلون قائم کرنے پر مبارکباد دی۔