سری نگر؍جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں این ڈی پی ایس کیس میں چار ملزموں کو 12 برسوں کی سخت قید اور ایک لاکھ روپیے فی کس جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے ۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کولگام پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرکے پرنسپل سیشن جج کولگام کی معزز عدالت سے مورخہ 23 جنوری 2025 کے فیصلے کے ذریعہ چار ملزمین کو سزا سنائی اور بعد ازاں 8 فروری کو سزا کی حد سنائی گئی۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کو پولیس اسٹیشن یاری پورہ میں این ڈی پی ایس دفعہ 29 کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 21/2021 میں یہ سزا سنائی گئی۔