سری نگر؍پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اتوار کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں شراب پر پابندی کے حق میں دستخطی مہم کا آغا کیا۔اس موقع پر سینئر لیڈر اور سابق قانون ساز ظہور احمد میر، پارٹی جنرل سیکری محمد خورشید عالم، موجودہا رکان اسمبلی وحید الرحمان اور رفیق احمد نائک کے علاوہ کئی کارکن موجود تھے ۔پارٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پارٹی صدر نے ورکرز کنونشن کے دوران پلوامہ سے شراب کے خلاف ایک دستخطی مہم کا آغاز کیا جس میں لوگوں کے جذبات کے تئیں پی ڈی پی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ مہم پارٹی کے ایک مضبوط سیاسی دعوے کی نشاندہی کرتی ہے ۔محبوبہ مفتی نے بعد ازاں ورکز کنونشین سے خطاب کیا۔قابل ذکر ہے کہ پی ڈی پی لیڈر اور محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے ہفتے کے روز سری نگر میں واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر سے شراب کے خلاف دستخطی مہم کا با قاعدہ آغاز کیا تھاان کا اس موقع پر کہنا تھا: ‘ جموں و کشمیر میں شراب اور منشیات کی وبا آگ کی طرح پھیل رہی ہے ‘