• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

وقف ترمیمی بل کے خلاف اسمبلی میں ہنگامہ اور ہاتھا پائی، ایوان کی کارروائی ملتوی

Nigraan News by Nigraan News
2025-04-07
Reading Time: 1min read
A A
0
وقف ترمیمی بل کے خلاف اسمبلی میں ہنگامہ اور ہاتھا پائی، ایوان کی کارروائی ملتوی

وقف ترمیمی بل کے خلاف اسمبلی میں ہنگامہ اور ہاتھا پائی، ایوان کی کارروائی ملتوی

FacebookTwitterWhatsapp

جموں؍جموں و کشمیر اسمبلی میں پیر کے روز وقف ترمیمی بل کے خلاف زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی بی جے پی اور نیشنل کانفرنس کے ارکان کے درمیان تلخ کلامی کے بعد نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی، جس کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی اسمبلی کے اسپیکر نے نیشنل کانفرنس کی جانب سے وقف ترمیمی بل پر بحث کے لیے پیش کی گئی تحریک کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔اطلاعات کے مطابق، پیر کی صبح جونہی جموں میں اسمبلی کی کارروائی کا آغاز ہوا، نیشنل کانفرنس کے ارکان نذیر گریزی اور تنویر صادق اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے اور وقف ترمیمی بل پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔جب اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے نیشنل کانفرنس کی جانب سے پیش کردہ تحریک کو مسترد کیا، تو ایوان میں شدید شور و غل شروع ہو گیا۔معلوم ہوا ہے کہ نیشنل کانفرنس، کانگریس، اور آزاد امیدواروں کے 9 اراکین نے اسپیکر کو اس تحریک کا نوٹس دیا تھا۔بی جے پی کے سنیل شرما نے اس تحریک کی سخت مخالفت کی، جس کے بعد ایوان کا ماحول مزید کشیدہ ہو گیا۔نیشنل کانفرنس کے سینئررہنما تنویر صادق نے کہا، "یہ ہمارے عقیدے سے متعلق ایک مذہبی معاملہ ہے، اس سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں ہو سکتا۔”نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے اراکین اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے اور شدید نعرے بازی کی، اس دوران بی جے پی اور نیشنل کانفرنس کے ارکانِ اسمبلی کے درمیان تلخ کلامی کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔اس طور ، اسمبلی میں بی جے پی اور حکمران اتحاد کے بعض اراکین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی، جس کے بعد اسپیکر نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں

ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں

2026-08-01
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

2026-08-01
ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

2026-08-01
آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

2026-08-01
وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

2026-08-01
وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

2026-08-01
گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

2026-08-01
کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

2026-08-01
امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

2026-07-26
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

2026-07-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page