• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

عمر عبداللہ کی کرن رجیجو سے ملاقات پر اپوزیشن کا اظہار ناراضگی

Nigraan News by Nigraan News
2025-04-07
Reading Time: 1min read
A A
0
عمر عبداللہ کی کرن رجیجو سے ملاقات پر اپوزیشن کا اظہار ناراضگی

عمر عبداللہ کی کرن رجیجو سے ملاقات پر اپوزیشن کا اظہار ناراضگی

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر؍جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی مرکزی وزیر کرن رجیجو کے ساتھ باغِ گل لالہ میں ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اپوزیشن پارٹیوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ جس وزیر نے لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل پیش کیا، اسی کے ساتھ عمر عبداللہ کی ملاقات مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ کو بطورِ احتجاج مرکزی وزیر کرن رجیجو سے دور رہنا چاہیے تھا۔ہندواڑہ کے رکنِ اسمبلی سجاد لون نے کہا: "افسوس کی بات یہ ہے کہ مرکزی وزیر کرن رجیجو سے دوری اختیار کرنے کے بجائے عمر عبداللہ اپنے والد فاروق عبداللہ کے ہمراہ ان سے ملاقات کر رہے ہیں، جو کہ شرمناک ہے۔”اطلاعات کے مطابق، اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے پیر کے روز شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کنارے واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغِ گل لالہ کا دورہ کیا اور وہاں کے دلکش نظاروں سے محظوظ ہوئے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی ان کے ہمراہ تھے، اور اس دوران نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ساتھ بھی ان کی ملاقات ہوئی۔سوشل میڈیا پر عمر عبداللہ اور کرن رجیجو کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد اپوزیشن پارٹیوں نے شدید ناراضگی ظاہر کی۔جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے سری نگر میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جس طرح اسمبلی میں وقف ترمیمی بل پر بحث کی تحریک کو مسترد کیا گیا، وہ حیران کن ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے رکن اسمبلی وحید پرہ نے بل پر بحث کے لیے تحریک پیش کی تھی، جسے اسپیکر نے یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ اسپیکر عبدالرحیم راتھر کا بیان گمراہ کن ہے، کیونکہ سپریم کورٹ میں یہ معاملہ ابھی زیر سماعت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف اسمبلی میں بحث کے مطالبے کو مسترد کیا گیا، اور دوسری طرف عمر عبداللہ اور فاروق عبداللہ نے کرن رجیجو سے ملاقات کر کے مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کی۔ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف نیشنل کانفرنس کے ارکان نے اسمبلی میں وقف ترمیمی بل پر ڈرامہ رچا رہے ہیں، اور دوسری طرف وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ باغ گل لالہ میں کرن رجیجو کے ہمراہ چہل قدمی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مسلمان جموں و کشمیر اسمبلی کی طرف دیکھ رہے تھے، لیکن نیشنل کانفرنس نے ایک بار پھر انہیں مایوس کیا۔دریں اثنا، ہندواڑہ کے رکن اسمبلی سجاد لون نے "ایکس” پر لکھا: "ٹیولپ گارڈن میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور فاروق عبداللہ کی کرن رجیجو سے ملاقات ایسے وقت پر ہو رہی ہے جب ملک بھر میں وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاج جاری ہے۔”

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں

ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں

2026-08-01
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

2026-08-01
ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

2026-08-01
آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

2026-08-01
وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

2026-08-01
وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

2026-08-01
گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

2026-08-01
کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

2026-08-01
امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

2026-07-26
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

2026-07-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page