• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

امت شاہ سرینگر میں مقتول ڈی ایس پی ہمایوں بٹ کے اہلخانہ سے ملاقی

Nigraan News by Nigraan News
2025-04-07
Reading Time: 1min read
A A
0
امت شاہ سرینگر میں مقتول ڈی ایس پی ہمایوں بٹ کے اہلخانہ سے ملاقی

امت شاہ سرینگر میں مقتول ڈی ایس پی ہمایوں بٹ کے اہلخانہ سے ملاقی

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر؍ 7ا؍پریل ؍وزیر داخلہ امیت شاہ پیر کی شام سری نگر پہنچے جہاں ہوائی اڈے پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ان کا استقبال کیا۔حکام نے بتایا کہ سری نگر ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد وزیر داخلہ ڈی ایس پی ہمایوں بٹ، جو ستمبر 2023 میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے جنگل میں ایک انکائونٹر کے دوران جاں بحق ہوئے تھے، کے گھر گئے جہاں انہوں نے ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔اس انکائونٹر میں دو فوجی افسر کرنل منپریت سنگھ اور میجر آشیش دھونچک اور ایک فوجی جوان بھی جاں بحق جبکہ لشکر طیبہ سے وابستہ کمانڈر عذیر خان ہلاک ہوا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ کا آج شام کے بعد راج بھون میں مختلف وفود سے بات چیت کرنے کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کہ امیت شاہ جموں وکشمیر کے تین روزہ دورہ پر ہیں۔ وہ اتوار کی شام جموں پہنچے۔انہوں نے پیر کو کٹھوعہ میں سرحدی چوکی کا بھی دورہ کیا اور وہاں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں سے خطاب کیا۔معلوم ہوا ہے کہ وزیر داخلہ منگل کی دوپہر تک سری نگر میں رہیں گے جہاں وہ راج بھون میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔دریں اثنا وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر وادی کشمیر بالخصوص شہر سری نگر اور اس کے مضافات میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سری نگر اور مضافاتی علاقوں میں جہاں گشت کو بڑھا دیا گیا ہے وہیں اہم مقامات پر بھاری تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔انپسکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی نے ہفتے کو وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر کی جانے والی کا تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک مشترکہ سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
ڈی جی پی نلین پربھات کا اودھم پور-کٹھوعہ دورہ،علاقے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ

ڈی جی پی نلین پربھات کا اودھم پور-کٹھوعہ دورہ،علاقے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ

2026-09-27
کرناہ میںفوج کااقدام قابل ستائش،آپریشن سدبھاونا کے جذبے کا عملی مظاہرہ:منوج سنہا

کرناہ میںفوج کااقدام قابل ستائش،آپریشن سدبھاونا کے جذبے کا عملی مظاہرہ:منوج سنہا

2026-09-27
پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

2026-09-27
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page