/نگران /نامہ نگار/
سرینگر؍18؍ اپریل؍پی ڈی پی کے سنیئر لیڈر اور ممبر اسمبلی پلوامہ وحید الرحمان پرہ نے عوامی رابطہ مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے آج پارٹی کے ضلع صدرغلام محمد میر شاہوری کے ہمراہ دربگام راجپورہ علاقوںکا دورہ کیا ہے ۔ اس دوران انہو ںنے عوامی وفود سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور ممبر اسمبلی پلوامہ وحید الرحمان پرہ نے اپنے حلقہ کے علاوہ حلقہ انتخاب راجپورہ کے دربگام اور راجپورہ علاقے میں عوامی وفود سے بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد نے وحید الرحمان پرہ کو اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں حل کرانے کی مانگ کی جس کے بعد ممبر اسمبلی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ لوگوں کے جو بھی جائز مطالبات ہونگے ان کو ترجیحی بنیادوں پر اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھا یا جائے گا اور انہیں حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائےگی۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ بنیادی سہولیات کی دستیابی علاقے میں اولین ترجیحات میں شامل ہے اور لوگوں کو اس سے متعلق کسی بھی پریشانی کا سامنا کرنے نہیں دیا جائے گا۔










