• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

آر پار موسمی صورتحال تبدیل،موسمیات کا الرٹ جاری

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-28
Reading Time: 1min read
A A
0
آر پار موسمی صورتحال تبدیل،موسمیات کا الرٹ جاری
FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:شدید گرمی کے بیچ ٹنل کے آر پار گزشتہ دو دنوں سے جاری مانسون بارشوں کے بیچ بدھ کو بھی وادی میں بارشو ں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میںکمی ریکارڈ کی گئی اور لوگوں نے شدید گرمی کی لہر سے راحت کی سانس لی ۔ادھر وادی میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے جاری بارشوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے لئے شدید موسمی الرٹ جاری کیا جس میں بڑے پیمانے پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے طوفانی سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال بھی پیداہوسکتی ہے۔۔سی این آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق منگل کی رات دیر سے ہی موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی جس دوران بالائی علاقوںکے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بارشیںہوئی ۔خیال رہے کہ وادی کشمیر میں امسال خراب موسمی صورتحال کے بعد ماہ جون اور جولائی میں شدید گرمی کی لہر دیکھنے کو ملی جس کے نتیجے میں اہل وادی کو مشکلات میں مبتلا کیا ۔ کچھ دنوں کی شدید گرمی کے بیچ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق منگل کی رات دیر سے ہی وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔منگل کی رات دیر گئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کے شمال و جنوب میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ ہوا جبکہ بالائی علاقوں خاص طور پر مشہور سیاحتی مرکز گلمرگ اور دیگر کئی مقامات پر ہلکی بارشیں ہوئی ۔وادی کے شمال و جنوب میں واقع دیگر اضلاع میں بھی تازہ بارشیں ہوئی ہے جس میں شوپیان ،کپواڑہ اور دیگر کئی اضلاع کے میدانی علاقوں میں بھی ہلکی بارشیں ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ۔کپوارہ،بارہمولہ ،بڈگام ،گاندربل ،پلوامہ ،اننت ناگ ،شوپیان اور کولگام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ان تمام اضلاع کے میدانی علاقوں میںہلکی بارشیں ریکارڈ کی گئی ۔ مجموعی طور پر پوری وادی کے میدانی علاقوں میں بارشوں سے رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں بھاری اضافہ دیکھنے کو ملا۔اس بیچ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے بتایاہے کہ اس وقت جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر آسمان ابر آلود ہے اور پونچھ ، راجوری ، ریاسی اور اس کے آس پاس کے کچھ مقامات پر تیز ہوائیںبھی چل رہی ہیں اور گرج چمک بھی ہورہی۔انہوں نے کہا’’وقفے وقفے سے بارش کا امکان زیادہ تر تیس جولائی تک ہے۔ بعض مقامات پر بھاری سے انتہائی موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اس سے نشیبی علاقوں میں طوفانی سیلاب ، مڈ سلائیڈ ، لینڈ سلائیڈ اور سیلابی صورتحال بھی پیداہوسکتی ہے۔اطلاعات میں محکمہ کے ڈائریکٹر کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ لوگوں کو ایک بار پھر انتباہ دیا جاتا ہے اور انتہائی محتاط رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہ ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ چکی ہے۔لوگوں کو پہاڑی علاقوں میں گھمونے پھرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔پیشن گوئی میں بتایا گیا ہے کہ وادی میں 30جولائی تک موسم خراب رہنے کا امکان ہے ۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.