• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

Nigraan News by Nigraan News
2026-04-14
Reading Time: 1min read
A A
0
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

FacebookTwitterWhatsapp

نگران مانٹیرنگ ڈیسک
سرینگر // مغربی ایشیا اور خلیجی خطہ میں سلامتی کی صورتحال کے تناظر میں وزارت خارجہ نے پیر کو کہا کہ خطے میں ہندوستانی کمیونٹی کی حفاظت اور نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر کوششیں جاری ہیں، جس میں 9 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ملک واپس لایا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے جوائنٹ سکریٹری(خلیج)، عاصم آر مہاجن نے ایک بین وزارتی بریفنگ کے دوران بتایا کہ وزارت میں وقف خصوصی کنٹرول روم بدستور کام کر رہا ہے اور ہندوستانی مشنوں کے ساتھ تال میل میں کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا”ہمارے مشن چوبیس گھنٹے ہیلپ لائنز چلا رہے ہیں اور شہریوں کی فعال طور پر مدد کر رہے ہیں۔ وہ مقامی حکومتوں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہیں۔” انہوں نے فلائٹ اپڈیٹس بھی شیئر کیں اور کہا کہ 28 فروری سے تقریباً 9 لاکھ 27 ہزار لوگ ہندوستان واپس آئے ہیں۔ جوائنٹ سکریٹری نے کہا”آج متحدہ عرب امارات سے ہندوستان کے لئے تقریباً 100 پروازیں چلنے کی توقع ہے۔ سعودی عرب اور عمان کے مختلف ہوائی اڈوں سے ہندوستان کے مختلف مقامات کے لئے پروازیں چل رہی ہیں۔ قطر کی فضائی حدود جزوی طور پر کھلے رہنے سے، قطر ایئرویز کی آج ہندوستان کے لئے تقریباً 8 سے 10 پروازیں چلانے کی توقع ہے”، ۔انہوں نے مزید کہا، ”بحرین کی فضائی حدود کھلی ہے۔ گلف ایئر نے اعلان کیا ہے کہ وہ بحرین سے ہندوستان کے لیے محدود پروازیں شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ گلف ایئر اس وقت سعودی عرب کے دمام ہوائی اڈے سے ہندوستان بھر کے مختلف مقامات کے لیے غیر طے شدہ کمرشل پروازیں چلا رہی ہے۔ ہم ہندوستانی شہریوں کے بحرین سے سعودی عرب کے ذریعے سفر کی سہولت جاری رکھے ہوئے ہیں۔”انہوں نے کہا، "تہران میں ہمارے سفارت خانے نے اب تک 2230 شہریوں کو ایران سے آرمینیا اور آذربائیجان کے لیے ہندوستان جانے کے لیے سہولت فراہم کی ہے۔ اس میں 987 ہندوستانی طلبہ اور 657 ہندوستانی ماہی گیر شامل ہیں۔”مہاجن نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت مغربی ایشیا اور خلیجی خطے میں ہونے والی پیشرفتوں کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے اور کوششیں خطے میں ہندوستانی برادری کی حفاظت، سلامتی اور بہبود کو یقینی بنانے پر مرکوز ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

رَیگنگ معاملہ۔۔جی ایم سی اننت ناگ کے7 ایم بی بی ایس طلبہ معطل

رَیگنگ معاملہ۔۔جی ایم سی اننت ناگ کے7 ایم بی بی ایس طلبہ معطل

2026-10-09
جموں و کشمیر میں2024 کے دوران بچوں کیخلاف جرائم کے 887 مقدمات درج

جموں و کشمیر میں2024 کے دوران بچوں کیخلاف جرائم کے 887 مقدمات درج

2026-10-08
جموں وکشمیرمیں ہر3 میں سے تقریباً ایک شخص کی موت کی وجہ قلبی امراض

جموں وکشمیرمیں ہر3 میں سے تقریباً ایک شخص کی موت کی وجہ قلبی امراض

2026-10-08
بانڈی پورہ اور گاندربل میں ژالہ باری کا قہر

بانڈی پورہ اور گاندربل میں ژالہ باری کا قہر

2026-10-08
صاف ایندھن کی رسائی کیلئے سٹی گیس ڈسٹری بیوشن پالیسی2026 نافذ

صاف ایندھن کی رسائی کیلئے سٹی گیس ڈسٹری بیوشن پالیسی2026 نافذ

2026-10-08
لیفٹیننٹ گورنر کی ممبئی کے میڈیا وفد سے ملاقات،ریل رابطے کے خواب کی تکمیل

لیفٹیننٹ گورنر کی ممبئی کے میڈیا وفد سے ملاقات،ریل رابطے کے خواب کی تکمیل

2026-10-08
جموںوکشمیرمیںتقریباً20لاکھ گاڑیوں کیلئے 727پیٹرول پمپ ، سری نگر میں تقریباً 70 فیصد پیٹرول پمپس نے شمسی توانائی کے نظام اپنا لیے

جموںوکشمیرمیںتقریباً20لاکھ گاڑیوں کیلئے 727پیٹرول پمپ ، سری نگر میں تقریباً 70 فیصد پیٹرول پمپس نے شمسی توانائی کے نظام اپنا لیے

2026-10-07
جعلی تقرری نامے دے کر دھوکہ دہی کاانکشاف،بڈگام میں 2ملوثین گرفتار،مزید گرفتاریاں متوقع

جعلی تقرری نامے دے کر دھوکہ دہی کاانکشاف،بڈگام میں 2ملوثین گرفتار،مزید گرفتاریاں متوقع

2026-10-07
ارنیاجموں میں سرحد پار منشیات نیٹ ورک بے نقاب، پستول، ہیروئن اور افیون برآمد،2افراد گرفتار

ارنیاجموں میں سرحد پار منشیات نیٹ ورک بے نقاب، پستول، ہیروئن اور افیون برآمد،2افراد گرفتار

2026-10-07
فی الحال سکول اوقات کار جوں کے توں،نومبر میں تبدیل ہونے کا امکان

فی الحال سکول اوقات کار جوں کے توں،نومبر میں تبدیل ہونے کا امکان

2026-10-07
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page