• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, ستمبر ۳۰, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیر کو ریاست کا درجہ نہ دینا ’سزا‘ کے مترادف: عمر عبداللہ

Nigraan News by Nigraan News
2026-04-24
Reading Time: 1min read
A A
0
عمر عبداللہ کی وزیر اعظم اور مرکز کو مبارکباد، کشمیر میںڈرائی پورٹ قائم کیا جائے

عمر عبداللہ کی وزیر اعظم اور مرکز کو مبارکباد، کشمیر میںڈرائی پورٹ قائم کیا جائے

FacebookTwitterWhatsapp

یواین آئی
سری نگر؍ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے میں تاخیر کر رہی ہے اور اسے عوام کے ووٹ دینے کی "سزا” کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے عبداللہ حکومت پر "کام نہ کرنے، بدعنوانی اور غلط ترجیحات” کے الزامات عائد کیے تھے۔اپوزیشن لیڈر نے جمعہ کو کہاکہ "ریاست کا درجہ اپنے وقت پر ملے گا، لیکن اسے کسی ایک لیڈر کے وزیر اعلیٰ بننے سے جوڑ کر نہیں دیکھا جا سکتا۔”اس کے جواب میں مسٹر عبداللہ نے کہا کہ حال ہی میں راجوری ضلع کے نوشہرہ علاقے میں منعقد ایک بڑے پروگرام سے بی جے پی بے چین ہو گئی ہے اور اب وہ کھل کر یہ تسلیم کر رہی ہے کہ ریاست کا درجہ اس لیے نہیں دیا جا رہا کیونکہ لوگوں نے نیشنل کانفرنس کو ووٹ دیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ عوام کو ان کے ووٹ کے لیے سزا دی جا رہی ہے۔مسٹر عبداللہ نے اپوزیشن لیڈر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی غیر موجودگی میں اسمبلی زیادہ پرسکون اور نتیجہ خیز طریقے سے چلی۔ادھر، نیشنل کانفرنس کے ترجمان اور رکن اسمبلی تنویر صادق نے بھی اپوزیشن لیڈر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے "لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرانے والے تھے۔”اپوزیشن لیڈر مسٹر شرما نے الزام لگایا کہ حکومت کے وعدے، جیسے مفت ایل پی جی سلنڈر، 200 یونٹ بجلی اور نوجوانوں کو روزگار، اب تک پورے نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتظامیہ کمزور ہو گئی ہے اور وزراء زمینی سطح پر فعال نہیں ہیں۔مسٹر شرما نے انتظامیہ پر بدعنوانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ عام کاموں کے لیے بھی لوگوں کو رشوت دینی پڑ رہی ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page