• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, اگست ۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

شوپیان فروٹ منڈی میں سٹیمر دھماکہ۔علی گڑھ کے 2انجینئر ہلاک

Nigraan News by Nigraan News
2026-05-01
Reading Time: 1min read
A A
0
شوپیان فروٹ منڈی میں سٹیمر دھماکہ۔علی گڑھ کے 2انجینئر ہلاک

شوپیان فروٹ منڈی میں سٹیمر دھماکہ۔علی گڑھ کے 2انجینئر ہلاک

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
شوپیان // اگلر شوپیان فروٹ منڈی میں بدھ کو ایک کولڈ سٹوریج میںتنصیب کے دوران سٹیمر پھٹنے سے دو انجینئر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو ا۔مرنے والوں کی شناخت سروپ سنگھل اور دلیپ کمار کے طور پر ہوئی ہے، دونوں اتر پردیش کے علی گڑھ کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی، راج کمارجو علی گڑھ سے ہے، کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور وہ سرینگر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ سٹیمر کمپنی کا منیجر اپنے دو انجینئروں کے ہمراہ زم زم کولڈ سٹوریج میں نصب سٹیمر (Steamer) کی مرمت اور تنصیب کے کام میں مصروف تھاکہ اسی دوران زور دار دھماکہ ہوا، جس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ تینوں بری طرح زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا فروٹ منڈی میں موجودمقامی افراد فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف دوڑ پڑے۔زخمی انجینئروں کو فوری طور پر ضلع ہسپتال شوپیان منتقل کیا گیا، جہاں سوربھ سنگھ نا کچھ ہی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا، جبکہ دوسرا انجینئر دوران علاج چل بسا۔ تیسرے زخمی انجینئر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے سرینگر منتقل کیا گیا ، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔حکام نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تینوں انجینئر اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ کے رہائشی تھے اور پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے کے لیے یہاں آئے ہوئے تھے۔ اس افسوسناک حادثے پر مقامی لوگوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی ظاہر کی ہے۔ادھر پولیس نے واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس اور متعلقہ محکمہ جات کی ٹیمیں جائے وقوعہ کا معائنہ کر رہی ہیں اور دھماکے کی اصل وجوہات معلوم کرنے کے لیے تکنیکی پہلوئوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں

ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں

2026-08-01
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

2026-08-01
ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

2026-08-01
آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

2026-08-01
وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

2026-08-01
وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

2026-08-01
گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

2026-08-01
کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

2026-08-01
امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

2026-07-26
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

2026-07-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page