• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, ستمبر ۱۷, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مناسک حج کا آغاز، منیٰ میںدنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد

Nigraan News by Nigraan News
2026-05-25
Reading Time: 1min read
A A
0
مناسک حج کا آغاز، منیٰ میںدنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد

مناسک حج کا آغاز، منیٰ میںدنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد

FacebookTwitterWhatsapp

نگران مانٹیرنگ ڈیسک
سری نگر //سعودی عرب میں حج 1447 ہجری کے مناسک کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ لاکھوں عازمینِ حج احرام باندھ کر مکہ سے منی پہنچ چکے ہیں جہاں وہ خیموں کی بستی میں قیام کر کے عبادات میں مصروف ہیں۔ عازمین حج نے پیر کو خیموں کے شہر منی کا سفر شروع کر دیا جہاں وہ آج رات بھر قیام کریں گے۔ سالانہ حج میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے ایک اعشاریہ پانچ ملین سے زیادہ عازمین حج سعودی عرب آئے ہیں۔ عازمین کی ایک بڑی تعداد نے اتوار کی شام کو خیموں کے شہر کی طرف پیدل چلنا شروع کیا کیونکہ لازمی قیام اور مخصوص نمازوں کی ادائیگی پیر کی دوپہر سے شمار کی جاتی ہے۔ یوم ترویہ (اسلامی تقویم کے مطابق 8 ذی الحجہ کا دن)میں سعودی عرب اور پڑوسی خلیجی ممالک سے تقریباً 5 لاکھ عازمین شامل ہوں گے۔یوم ترویہ اسلامی تقویم کے مطابق آٹھ ذی الحجہ کا دن ہوتا ہے۔ یہ فریضہ حج کا پہلا دن ہوتا ہے جب عازمینِ حج مکہ مکرمہ سے منی روانہ ہوتے ہیں اور وہاں ظہر سے لے کر نو ذی الحجہ (یوم عرفہ)کی فجر تک پانچ نمازیں ادا کرتے ہوئے رات گزارتے ہیں۔ (8 ذوالحجہ) کوعازمینِ حج مکہ مکرمہ سے منی روانہ ہوتے ہیں۔منی میں ظہر، عصر، مغرب، عشا اور فجر کی نمازیں ادا کی جاتی ہیں اور پورا دن اور رات ذکرِ الہی میں گزاری جاتی ہے۔ وقوفِ عرفہ (9 ذوالحجہ ) کوحج کا رکنِ اعظم سورج طلوع ہونے کے بعد عازمین میدانِ عرفات کی طرف روانہ ہوتے ہیں۔یہاں مسجدِ نمرہ میں خطبہ حج دیا جاتا ہے اور ظہر و عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کی جاتی ہیں۔زوال سے لے کر غروبِ آفتاب تک وقوفِ عرفہ (اللہ تعالی سے دعائیں اور استغفار) کیا جاتا ہے، جو حج کا سب سے اہم رکن ہے۔ (9 ذوالحجہ کی رات)غروبِ آفتاب کے بعد حجاج بغیر نماز پڑھے مزدلفہ کے لیے روانہ ہوتے ہیں۔یہاں مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کی جاتی ہیں اور رات کھلے آسمان تلے گزاری جاتی ہے۔ یہیں سے جمرات(شیطان)کو مارنے کے لیے کنکریاں چنی جاتی ہیں۔ (10 ذوالحجہ)فجر کی نماز کے بعد حجاج واپس منی آتے ہیں اور بڑے شیطان (جمرہ عقبہ)کو سات کنکریاں ماری جاتی ہیں۔کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کی جاتی ہے، مرد حضرات اپنے سر منڈواتے ہیں یا بال کٹواتے ہیں اور احرام کھول کر عام لباس پہن لیتے ہیں۔اس کے بعد مکہ مکرمہ جا کر بیت اللہ کا طواف(طوافِ افاضہ) اور صفا و مروہ کے درمیان سعی ادا کی جاتی ہے۔ (11، 12 اور 13 ذوالحجہ)حجاج کرام منی میں واپس قیام کرتے ہیں۔ان تین دنوں میں زوال کے بعد تینوں جمرات(جمرہ اولی، وسطی اور عقبہ)کو سات سات کنکریاں روزانہ ماری جاتی ہیں۔ (13 ذوالحجہ)مناسکِ منی مکمل کرنے کے بعد حجاج مکہ مکرمہ واپس آکر خانہ کعبہ کا الوداعی طواف کرتے ہیں۔اس آخری رکن کی ادائیگی کے ساتھ ہی فریضہ حج مکمل ہو جاتا ہے اور زائرین اپنے وطن واپسی کے سفر کی تیاری کرتے ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کوئی این سی ممبر نہیں بھاگے گا،بی جے پی کو مختصر اجلاس پر سوال اٹھانے کا حق نہیں:وزیراعلیٰ

کوئی این سی ممبر نہیں بھاگے گا،بی جے پی کو مختصر اجلاس پر سوال اٹھانے کا حق نہیں:وزیراعلیٰ

2026-09-16
اسمبلی کو 30 روز تک چلایا جائے، حکومت نے مقننہ کو مذاق بنا دیا: سنیل شرما

اسمبلی کو 30 روز تک چلایا جائے، حکومت نے مقننہ کو مذاق بنا دیا: سنیل شرما

2026-09-16
اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

2026-09-16
اے سی بی کی کارروائی، پولیس اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

اے سی بی کی کارروائی، پولیس اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

2026-09-11
این ایچ ایم ازمین کی ہڑتال،سری نگر اور بارہمولہ سمیت کئی علاقوںمیں احتجاج

این ایچ ایم ازمین کی ہڑتال،سری نگر اور بارہمولہ سمیت کئی علاقوںمیں احتجاج

2026-09-11
سرینگر پولیس کی منشیات ملزمان کیخلاف کارروائی تیز

سرینگر پولیس کی منشیات ملزمان کیخلاف کارروائی تیز

2026-09-11
مکمل وندے ماترم قانونی ذمہ داری،جب تک قانون موجود ، ہمیں عمل کرناہوگا:وزیر اعلیٰ

مکمل وندے ماترم قانونی ذمہ داری،جب تک قانون موجود ، ہمیں عمل کرناہوگا:وزیر اعلیٰ

2026-09-11
آن لائن کوڑے دان بک کرنے کی سہولت کا آغاز

آن لائن کوڑے دان بک کرنے کی سہولت کا آغاز

2026-09-11
جموں و کشمیر ایک بار پھر عالمی فلم سازی کا مرکز بن سکتا ہے،فیسٹیول وزیر اعظم کے وژن کا عکاس: مرکزی وزیر

جموں و کشمیر ایک بار پھر عالمی فلم سازی کا مرکز بن سکتا ہے،فیسٹیول وزیر اعظم کے وژن کا عکاس: مرکزی وزیر

2026-09-11
پانپور ویٹ ٖلینڈ میں مہاجر پرندوں کی سالانہ آمد

پانپور ویٹ ٖلینڈ میں مہاجر پرندوں کی سالانہ آمد

2026-09-10
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page