• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, نومبر ۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سامان میں 10کلو کی کٹوتی پر عازمین حج کا احتجاج

Nigraan News by Nigraan News
2026-05-31
Reading Time: 1min read
A A
0
سامان میں 10کلو کی کٹوتی پر عازمین حج کا احتجاج

سامان میں 10کلو کی کٹوتی پر عازمین حج کا احتجاج

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر// عازمین حج نے حکومتی انتظامات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں حج کی روانگی کے موقعہ پر بتایا گیا تھا کہ واپسی پر انہیں 40کلو سامان ساتھ لانے کی اجازت ہوگی جبکہ اسکے علاوہ 7کلو ذاتی سامان ساتھ رکھنے کی بھی اجازت ہے۔انہوں نے کہا کہ واپسی کے شیڈول سے قبل انہیں بتایا جارہا ہے کہ انہیں صرف 30کلو سامان اور 7کلو زاتی سامان ساتھ رکھنے کی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انتہائی کوفت کے شکار ہیں کیونکہ انکے لئے پریشان کن صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔عازمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے سے دیئے گئے اجازت نامے کے مطابق سامان کی پیکنگ کی ہے اور اب وہ 10کلو گرام سامان پھینکنے پر مجبور ہورہے ہیں۔عازمین نے مزید کہا کہ انکے لئے دوسری پریشانی یہ پیدا کی گئی ہے کہ ان سے کہا گیا ہے کہ احمد آباد سے انکا سامان زمینی راستے سے سرینگر لایا جائیگا۔عازمین نے لیفٹیننٹ گورنر، وزیر اعلیٰ اور مرکزی وزارت اقلیتی امور و حج سے اپیل کی ہے کہ 2جون سے قبل انکے اہم مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی جائے۔یاد رہے کہ جموں کشمیر حج کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، جموں و کشمیر سے عازمین حج کے لیے حج پروازوں کی آمد کا مرحلہ 2 جون 2026 سے شروع ہوگا، اور پہلی پرواز سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دوپہر 12:45 پر اترے گی۔حج کمیٹی نے کہا کہ بھاری بوجھ کے ساتھ ہوائی جہاز کے اترنے سے متعلق نوٹم اور پابندیوں کی وجہ سے احمد آباد سے واپس آنے والے عازمین کے سامان کو پروازوں میں لے جانے کی بجائے سڑک کے ذریعے سری نگر پہنچایا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرینگر روانگی سے قبل زائرین کی امیگریشن اور کسٹم کلیئرنس احمد آباد میں ہی مکمل کی جائے گی۔حجاج کو ان کے واٹس ایپ پر اطلاع بھیجی گئی ہے اور اس سے کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ حج کمیٹی نے سرینگر جانے والے عازمین کے لیے سامان کے سخت ضابطے نافذ کیے ہیں۔ ہر یاتری کو سری نگر جانے والی پرواز میں صرف ایک ہینڈ بیگج جس کا وزن 7 کلوگرام تک ہو اور زیادہ سے زیادہ 5 کلو گرام چیک ان سامان کی اجازت ہوگی۔بقیہ سامان، زیادہ سے زیادہ 30 کلوگرام فی یاتری، احمد آباد سے سری نگر تک سڑک کے ذریعے الگ سے لے جایا جائے گا۔ حکام نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ چیک ان سامان کے کسی ایک ٹکڑے کا وزن 22 کلو گرام سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ حجاج کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایک ہی کور گروپ سے تعلق رکھنے والے ارکان کے چیک ان سامان کو ساتھ رکھیں تاکہ ہینڈلنگ اور نقل و حمل میں آسانی ہو۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ سڑک سے نقل و حمل کا سامان سری نگر پہنچنے پر حج ہائوس، بمنہ میں جمع کرنے کے لیے دستیاب کرایا جائے گا۔سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عازمین کا استقبال کرنے کے خواہشمند رشتہ داروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پروازوں کی آمد سے دو دن قبل حج کمیٹی کی سرکاری ویب سائٹ سے گاڑیوں کے پاس ڈان لوڈ کریں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

الیکشن کمیشن کا 17 ریاستوں اوریوٹیزمیںایس ایس آر کا اعلان

2026-10-17
آئی اے ایس افسر کاخاتونJKASافسر کیساتھ مبینہ بدسلوکی،تحقیقات کاحکم، کمشنر سیکریٹری ہائوسنگ تفتیشی افسر مقرر

آئی اے ایس افسر کاخاتونJKASافسر کیساتھ مبینہ بدسلوکی،تحقیقات کاحکم، کمشنر سیکریٹری ہائوسنگ تفتیشی افسر مقرر

2026-10-17
این ایس جی کا42واں یوم تاسیس، فورس کاعزم غیر متزلزل، منوج سنہا

این ایس جی کا42واں یوم تاسیس، فورس کاعزم غیر متزلزل، منوج سنہا

2026-10-17
منشیات فروشوں کیخلاف ہمہ رخی مہم جاری،6پولیس سٹیشنوں کی کارروائی،13.43کروڑ کی جائیدادیں قرق

منشیات فروشوں کیخلاف ہمہ رخی مہم جاری،6پولیس سٹیشنوں کی کارروائی،13.43کروڑ کی جائیدادیں قرق

2026-10-15
وزیر دفاع کی پاکستان کو وارننگ، کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا

وزیر دفاع کی پاکستان کو وارننگ، کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا

2026-10-15
لداخ میں 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، خطے کی تیز رفتار ترقی اولین ترجیح۔ وزیر اعظم

لداخ میں 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، خطے کی تیز رفتار ترقی اولین ترجیح۔ وزیر اعظم

2026-10-15
رَیگنگ معاملہ۔۔جی ایم سی اننت ناگ کے7 ایم بی بی ایس طلبہ معطل

رَیگنگ معاملہ۔۔جی ایم سی اننت ناگ کے7 ایم بی بی ایس طلبہ معطل

2026-10-09
جموں و کشمیر میں2024 کے دوران بچوں کیخلاف جرائم کے 887 مقدمات درج

جموں و کشمیر میں2024 کے دوران بچوں کیخلاف جرائم کے 887 مقدمات درج

2026-10-08
جموں وکشمیرمیں ہر3 میں سے تقریباً ایک شخص کی موت کی وجہ قلبی امراض

جموں وکشمیرمیں ہر3 میں سے تقریباً ایک شخص کی موت کی وجہ قلبی امراض

2026-10-08
بانڈی پورہ اور گاندربل میں ژالہ باری کا قہر

بانڈی پورہ اور گاندربل میں ژالہ باری کا قہر

2026-10-08
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page