• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, ستمبر ۱۷, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پہلگام اور بانڈی پورہ میں المناک واقعات، بیٹے کو بچاتے ہوئے باپ اور باپ کو بچاتے ہوئے بیٹا ڈوب گئے

Nigraan News by Nigraan News
2026-05-31
Reading Time: 1min read
A A
0
پہلگام اور بانڈی پورہ میں المناک واقعات، بیٹے کو بچاتے ہوئے باپ اور باپ کو بچاتے ہوئے بیٹا ڈوب گئے

پہلگام اور بانڈی پورہ میں المناک واقعات، بیٹے کو بچاتے ہوئے باپ اور باپ کو بچاتے ہوئے بیٹا ڈوب گئے

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر// سرینگر کے ایک 42 سالہ شخص کی اتوار کو پہلگام کے لنگن بل علاقے کے قریب اپنے بیٹے کو بچانے کی کوشش کے دوران دریائے لدر میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔اسی طرح کے ایک واقعہ میں بانڈی پورہ میں باپ کو بچاتے ہوئے بیٹے کی موت ہوگئی۔حکام کے مطابق محمد اشرف میر ولد غلام محی الدین میر ساکن جواہر نگر سرینگر جو کہ پرائیویٹ سیکٹر میں اے سی مکینک کے طور پر کام کرتا تھا، اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تفریحی سفر پر پہلگام آیا تھا۔یہ خاندان کولہائی گرین ہوٹل، لنگن بل کے قریب دریائے لدر کے کنارے تصاویر لے رہا تھا کہ اس کا بیٹا فہد اشرف حادثاتی طور پر تیز بہنے والی ندی میں پھسل گیا۔ اسے بچانے کی مایوس کن کوشش میں محمد اشرف میر نے دریا میں چھلانگ لگا دی لیکن وہ اپنا توزن کھو بیٹھا اور تیز لہروںکی وجہ سے بہہ گیا۔جائے وقوعہ پر موجود مقامی لوگوں نے بچے کو بحفاظت نکال لیا۔ تاہم اشرف دریا میں ڈوب گیا۔واقعے کے فوری بعد مقامی انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ٹیموں کو خدمات میں شامل کیا گیا ہے، جب کہ رافٹنگ ٹیمیں بھی لاپتہ شخص کا سراغ لگانے کی کوششوں میں شامل ہوگئی ہیں۔ادھرشمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں اتوار کو ایک ندی میں ڈوبنے سے ایک 18 سالہ لڑکا فوت ہو گیا جبکہ اس کا باپ شدید زخمی ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت عبید شبیر ولد شبیر احمد وانی کے طور پر کی گئی ہے جو کہ بانڈی پورہ کے نادی ہل علاقہ کا رہنے والا ہے۔باپ بیٹا نالہ سریندر میں نہانے گئے تھے کہ اچانک تیز بہائو اور ندی میں پانی کی سطح بڑھنے سے وہ بہہ گئے۔واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس(ایس ڈی آر ایف)کی ٹیموں کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور دونوں کو پانی سے نکالا۔تاہم، عبید شبیر نے دم توڑ دیا، جب کہ اس کے والد کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا اور بعد میں ان کی تشویشناک حالت کے پیش نظر خصوصی طبی امداد کے لیے سری نگر ریفر کر دیا گیا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کوئی این سی ممبر نہیں بھاگے گا،بی جے پی کو مختصر اجلاس پر سوال اٹھانے کا حق نہیں:وزیراعلیٰ

کوئی این سی ممبر نہیں بھاگے گا،بی جے پی کو مختصر اجلاس پر سوال اٹھانے کا حق نہیں:وزیراعلیٰ

2026-09-16
اسمبلی کو 30 روز تک چلایا جائے، حکومت نے مقننہ کو مذاق بنا دیا: سنیل شرما

اسمبلی کو 30 روز تک چلایا جائے، حکومت نے مقننہ کو مذاق بنا دیا: سنیل شرما

2026-09-16
اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

2026-09-16
اے سی بی کی کارروائی، پولیس اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

اے سی بی کی کارروائی، پولیس اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

2026-09-11
این ایچ ایم ازمین کی ہڑتال،سری نگر اور بارہمولہ سمیت کئی علاقوںمیں احتجاج

این ایچ ایم ازمین کی ہڑتال،سری نگر اور بارہمولہ سمیت کئی علاقوںمیں احتجاج

2026-09-11
سرینگر پولیس کی منشیات ملزمان کیخلاف کارروائی تیز

سرینگر پولیس کی منشیات ملزمان کیخلاف کارروائی تیز

2026-09-11
مکمل وندے ماترم قانونی ذمہ داری،جب تک قانون موجود ، ہمیں عمل کرناہوگا:وزیر اعلیٰ

مکمل وندے ماترم قانونی ذمہ داری،جب تک قانون موجود ، ہمیں عمل کرناہوگا:وزیر اعلیٰ

2026-09-11
آن لائن کوڑے دان بک کرنے کی سہولت کا آغاز

آن لائن کوڑے دان بک کرنے کی سہولت کا آغاز

2026-09-11
جموں و کشمیر ایک بار پھر عالمی فلم سازی کا مرکز بن سکتا ہے،فیسٹیول وزیر اعظم کے وژن کا عکاس: مرکزی وزیر

جموں و کشمیر ایک بار پھر عالمی فلم سازی کا مرکز بن سکتا ہے،فیسٹیول وزیر اعظم کے وژن کا عکاس: مرکزی وزیر

2026-09-11
پانپور ویٹ ٖلینڈ میں مہاجر پرندوں کی سالانہ آمد

پانپور ویٹ ٖلینڈ میں مہاجر پرندوں کی سالانہ آمد

2026-09-10
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page