• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جولائی ۲۶, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سرینگر میں ‘ بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد، تمام مذاہب کا احترام بھارت کا فلسفہ اور سناتن دھرم کی بنیاد :لیفٹیننٹ گورنر

Nigraan News by Nigraan News
2026-06-05
Reading Time: 1min read
A A
0
نشہ مکت ابھیان۔ منشیات اسمگلر اور نارکو دہشت گرد کا خاتمہ انتظامیہ کا مشن۔ ایل جی سنہا

نشہ مکت ابھیان۔ منشیات اسمگلر اور نارکو دہشت گرد کا خاتمہ انتظامیہ کا مشن۔ ایل جی سنہا

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر//لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے سرینگر میں منعقدہ ’ریشی وار‘ بین المذاہب کانفرنس 2026 میں شرکت کی۔ اِس موقعہ پر اُنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب کے یکساں احترام کا نظریہ صدیوں سے ہندوستانی فلسفے اور تہذیب کا بنیادی جزو رہا ہے۔اُنہوں نے کہا، ’’آج بہت سی قومیں بقائے باہمی کے چیلنج سے نبرد آزما ہیں جبکہ تنوع ہمیشہ سے ہماری طرزِ زِندگی کا فطری حصہ رہا ہے۔ جہاں دیگر معاشروں نے اتحاد برقرار رکھنے کے لئے مختلف تدابیر اختیار کیں، وہیں ہندوستان نے بقائے باہمی کی اَقدار کو اَپنایا اور ہزاروں برسوںسے ان پر عمل کیاہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تمام نظریات اور عقائد کا احترام سناتن دھرم کی روایت کا حصہ رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ ’’کثرت میں وحدت ‘‘ کے اصول پر زور دیاہے اور سناتن دھرم کے ہزاروں سال بعد اُبھرنے والے ہر مذہب کا احترام کیا ہے۔ اُنہوں نے مزیدکہا کہ رگ وید بھی یہ سکھاتاہے کہ دل اور دماغ ہم آہنگ ہوں، ہمارا مقصدایک ہو اور ہمارے خیالات متحد ہوں۔اُنہوں نے کہا، ’’دُنیا بھر کے محققین اور دانشور اِس بات پر متفق ہیں کہ تمام مذاہب کے مساوی احترام کا فلسفہ ہمارے عظیم ملک کی قدیم روایات سے جنم لیتا ہے۔ جب میں ان نظریات اور اَقدار پر غور کرتا ہوں جو ہندوستان نے انسانیت کو عطا کی ہیں تو واضح ہوتا ہے کہ ہمارے ویدوں، اپنشدوں، سنتوں اور صوفیوں نے اپنے افکار اور اعمال کے ذریعے دُنیا کو امن کی راہ پر گامزن کیا ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ معاشرے کے ہر طبقے کو انسانیت کی فلاح کے مشترکہ مقصد کے تحت متحد ہونا چاہیے۔اُنہوں نے کہا، ’’آج دُنیا کو سب سے زیادہ اسی سوچ کی ضرورت ہے۔ تمام مذاہب کے احترام کا نظریہ ہندوستان کا دنیا کے لئے سب سے قیمتی تحفہ ہے، ہمیں اس کی مسلسل آبیاری کرنی چاہیے تاکہ ہم اِتحاد کے ساتھ آگے بڑھ سکیں اور ہر طبقے کی خوشحالی کو یقینی بنا سکیں۔‘‘اُنہوں نے وندے ماترم مہم کے تین مراحل کے دوران جموں و کشمیر کی شاندار کارکردگی کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے اسے عوام کی دیرپا حب الوطنی کے جذبے کا مظہر بتایا۔لیفٹیننٹ گورنرنے ’’نشہ مُکت جموں و کشمیر ابھیان‘‘ کے لئے عوامی حمایت کو بھی سراہا اور کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کی شرکت فطری اور حوصلہ اَفزا رہی ہے۔ اُنہوں نے شہریوں، اِداروں اور سماجی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم کو عوامی تحریک کے طور پر اَپنائیں اور منشیات سے پاک اور صحت مند معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کریں۔کانفرنس میں جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ کے جسٹس سنجے دھر، چیئرپرسن جموں و کشمیر وقف بورڈڈاکٹر سیّد درخشاں اندرابی، وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی پروفیسر نیلوفر خان، آرگنائزر (کنوینر)پروفیسر مینا شرما، مختلف مذاہب کے رہنما، عدلیہ، پولیس اور سول اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران، مختلف یونیورسٹیوں کے اساتذہ، طلبأ اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

2026-07-26
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

2026-07-26
پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کاروائی، مبینہ منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط

پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کاروائی، مبینہ منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط

2026-07-26
جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

2026-07-26
حج عازمین کیلئے ڈیجیٹل سہولیات میں مزید توسیع،65 سال عمر کے عازمین کیلئے معاون ہمسفر لازمی قرار

حج عازمین کیلئے ڈیجیٹل سہولیات میں مزید توسیع،65 سال عمر کے عازمین کیلئے معاون ہمسفر لازمی قرار

2026-07-25
جموں و کشمیر میں 300 ہیکٹر باغات ہائی ڈینسٹی نظام میں تبدیل

جموں و کشمیر میں 300 ہیکٹر باغات ہائی ڈینسٹی نظام میں تبدیل

2026-07-25
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سرینگر پہنچے،ایل جی کا ائر پورٹ پر استقبال

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سرینگر پہنچے،ایل جی کا ائر پورٹ پر استقبال

2026-07-25
،لیفٹیننٹ گورنر کا ڈل کے کنارے ریڈنگ میراتھن کا افتتاح، منشیات سے انکار، کتابوں سے پیار۔ سنہا

،لیفٹیننٹ گورنر کا ڈل کے کنارے ریڈنگ میراتھن کا افتتاح، منشیات سے انکار، کتابوں سے پیار۔ سنہا

2026-07-25
آنگن واڑی ورکرس اینڈ ہیلپرس یونین کی سینئر رہنما تسلیمہ سبحان کو خراجِ عقیدت

آنگن واڑی ورکرس اینڈ ہیلپرس یونین کی سینئر رہنما تسلیمہ سبحان کو خراجِ عقیدت

2026-07-25
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

2026-07-25
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page