• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ذمہ داریوں سے بھاگنا علاج نہیں!

Nigraan News by Nigraan News
4 منٹس پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
سیمی کنڈکٹرس میں تحقیق و حکمت عملی کی ہم آہنگی

سیمی کنڈکٹرس میں تحقیق و حکمت عملی کی ہم آہنگی

FacebookTwitterWhatsapp

کسی بھی معاشرے کی تشکیل کے کچھ سنہرے اصول ہوتے ہیں جنہیں بنیادی ستون کا درجہ حاصل ہوتا ہے اور اُسی کی روشنی میں تسلسل کیساتھ ایک خوبصورت اور پائیدار عمارت وجود میں آتی ہے جس میں اُس معاشرے کی نوجوان نسل کا اہم کردار ہوتا ہے، جس کے نتیجہ میں یہ عمارت معاشرے کے مستقبل کیلئے سائبان بن جاتی ہے۔ اس حوالے سے اگر ہم گزشتہ تین دہائیوں کا سرسری جائزہ لیں تو جہاں ہمارے معاشرے کے زیادہ تر سنہری اصول معدوم ہوچکے ہیں وہیں ہماری نوجوان نسل آسیب زندگی کا شکار ہوکر ناہنجار بن گئی ہے۔ ان برسوں کے دوران ہماری نوجوان نسل کی سوچ میں منفی رجحانات نمایاں ہوئے ہیں اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد پستی کی طرف بڑھ چکی ہے۔ گھر سے باہر ان کی سرگرمیاں بھی مشکوک ہوتی جارہی ہیں اور ان کی دوستیاں و مراسم بھی سمجھ سے باہر ہوتے جارہے ہیں جبکہ تعلیم گاہوں کو انہوں نے تفریح گاہ بنایا ہوا ہے۔ جس کے منفی اثرات اب تمام شعبہ ہائے زندگی میں نظر آرہے ہیں۔ حالانکہ نوجوان نسل کسی بھی معاشرے و ملت کی معاشی، تعلیمی، اقتصادی اور سماجی فلاح و بہبود و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے کیوں کہ جوانی وہ عرصہ حیات ہے جس میں انسان کے قویٰ مضبوط اور حوصلے بلند ہوتے ہیں اور ایک باہمت جوان ہی پہاڑوں سے ٹکرانے، طوفانوں کا رُخ موڑنے اور آندھیوں سے مقابلہ کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ ہم اگر ماضی پر نظر دوڑائیں تو اندازہ ہوگا کہ ایک زمانہ تھا جب اسکولوں، کالجوں میں کھیل کے میدان ہوتے تھے، جہاں کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جاتے تھے۔ اس میں ہر طبقے کے بچے شامل ہوتے تھے۔ ان میں کھیلوں کے ذریعے صبر و برداشت، دوڑ دھوپ اور مقابلہ کرنے کے جذبات پیدا ہوتے تھے۔ مگر افسوس! آج ہمارے نوجوان جہد و عمل سے کوسوں دور انٹرنیٹ اور منشیات کے خوف ناک حصار میں جکڑ چکے ہیں۔ انہیں تابناک مستقبل کی کوئی پرواہ نہیں ۔ وہ اپنی متاع حیات سے بے پرواہ ہوکر تیزی کیساتھ نشہ جیسے زہر ہلاہل کو قند سمجھ رہے ہیں اور ہلاکت و بربادی کے گھاٹ اُتر رہے ہیں۔ اب تو سگریٹ و شراب نوشی کی وجہ مجبوری یا ڈپریشن نہیں بلکہ ہم عصروں اور دوستوں کی صحبت میں انگڑائی لینے والا جذبہ شوق ہے جو نوجوانوں کی زندگی کو تاریک اور ان کی جوانی کو کھوکھلا کرتا جارہا ہے۔ بوڑھوں اور عمر رسیدہ افراد میں منشیات استعمال کرنے کی وجہ جو ہو سو ہو، مگر لمحہ فکریہ یہ ہے کہ اکثر بچے اور نوجوان والدین کی غفلت اور اُن کے سرد رویے کی وجہ سے نشے کی لت کا شکار ہورہے ہیں۔ منشیات کی بہتات کا ایک سبب ٹی وی پر دکھائے جانے والے مخرب اخلاق پروگرام اور فواحش و منکرات پر مبنی فلمیں ہیں۔ کسی نہ کسی شکل میں نشہ خوری کے مناظر تمام فلموں میں پائے جاتے ہیں۔ یہی چیز یں نہ صرف نوجوانوں میں منشیات کی لت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں بلکہ افراد کے زیاں خاندان اور سماج کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیتی ہیں۔ بحیثیت انسان اور مسلمان ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اُن سنہری اصولوں کو پھر زندہ کریں، جو ہمارے اسلاف نے ہمارے لئے میراث چھوڑے ہیں۔ اُنہیں اصولوں کے باوصف ہم وہ خوبصورت و پائیدار عمارت تعمیر کرسکتے ہیں جو مستقبل کیلئے ہمارا سایبان ثابت ہوسکتا ہے۔انسان کی سنجیدگی تمام امراض کی دوا کہلاتی ہے۔ معاشرے میں پنپ رہی برائیوں کا قلع قمع تب ہی ممکن ہوگا جب انسان جو کہ معاشرے کا ایک اہم جز ہے، اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کے بعد ادا کرے۔ اپنی ذمہ داریوں سے بھاگنا یا انحراف کرنا مسئلہ کے حل نہیں بلکہ چیلنجوں کا ڈٹ پر مقابلہ کرنا اور معاشرے کو منفی رویوں سے محفوظ رکھنا ہی علاج ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

سیمی کنڈکٹرس میں تحقیق و حکمت عملی کی ہم آہنگی

سیمی کنڈکٹرس میں تحقیق و حکمت عملی کی ہم آہنگی

4 منٹس پہلے
سیمی کنڈکٹرس میں تحقیق و حکمت عملی کی ہم آہنگی

سڑکوں پر احتیاط سے چلئے!

4 منٹس پہلے
سیمی کنڈکٹرس میں تحقیق و حکمت عملی کی ہم آہنگی

4 منٹس پہلے
سیمی کنڈکٹرس میں تحقیق و حکمت عملی کی ہم آہنگی

کتابوں سے شغف بڑھائیے

4 منٹس پہلے
سیمی کنڈکٹرس میں تحقیق و حکمت عملی کی ہم آہنگی

نوجوان وراثتی پیشوں پر توجہ دیں

4 منٹس پہلے
سیمی کنڈکٹرس میں تحقیق و حکمت عملی کی ہم آہنگی

دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو!

4 منٹس پہلے
سیمی کنڈکٹرس میں تحقیق و حکمت عملی کی ہم آہنگی

سمارٹ گاڑیوں میں مسافروں کا رش

4 منٹس پہلے
سیمی کنڈکٹرس میں تحقیق و حکمت عملی کی ہم آہنگی

نشہ مکت ا بھیان جاری و ساری

4 منٹس پہلے
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

4 منٹس پہلے
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

تعلیم کو تجارت نہ بنائی جائے

4 منٹس پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page