• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, اگست ۱, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سماج کو بہتری کی طرف لائیں

Nigraan News by Nigraan News
2 منٹس پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
سماج کو بہتری کی طرف لائیں

سماج کو بہتری کی طرف لائیں

FacebookTwitterWhatsapp

وادی کشمیر میں گزشتہ چند برسوں کے دوران سماجی سطح پر کئی ایسی ناقابل یقین تبدیلیاں رونما ہوئیں ہیں جس سے ایک ذی حس انسان سکتہ میں آچکا ہے۔ آئے روز ایسی ایسی اندوناک اور دردناک خبریں رپورٹ ہورہی ہیں جن سے انسان کا کلیجہ منہ کو آتا ہے۔ سماج میں رہ رہے باشعور انسانوں کیلئے اس طرح کی ہیبت ناک تبدیلیاں ناقابل برداشت ہے۔ اخلاقی گرائوٹ کا گراف بہت بڑھ چکا ہے جس کی لپیٹ میں ہر گائوں اور محلہ آچکا ہے۔ ڈرگ مافیا، بداخلاقی، مادی حصولیابی کی خاطر ایک دوسرے کا قتل وغیرہ ایسے شرمناک جرائم ہیں جن کو سنتے ہیں انسان کا دل کانپ جاتا ہے۔ان جرائم میں ڈرگ مافیا کی سرگرمیاں اور اس سے پیدا شدہ صورتحال ایک سنگین اور بھیانک رُخ اختیار کرچکی ہیں۔ ہر گائوں اور محلہ میں نئی نسل منشیات کے ہتھے چڑھ گئی ہے۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد ان عناصر کے ہتھے چڑھ گئی ہیں جو اپنے مادی مفاد کی خاطر قوم کے کل کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ گزشتہ دو برسوں کا اعداد شمار کھنگالنے جائیں تو نوجوانوں کی ایک اچھی خاصی تعداد ڈرگ اُور ڈوز کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلے گئے۔ ہزاروں کی تعداد میں نوجوان آج وادی کے مختلف بازآبادکاری کے مراکز میں زیر علاج ہیں جہاں پر وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھے گئے ہیں۔ روزانہ پولیس کی چھاپہ مار کارروائیوں کے نتیجے میں ڈرگ مافیا کیساتھ کام کررہے درجنوں افراد کو گرفتار کیا جاتا ہے جن کی تحویل سے بھاری مقدار میں نشہ آور ادویات برآمد ہورہی ہیں۔ برآمد کی گئی نشیلی ادویات سے اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ خدانخواستہ اگر اس مقدار کو نوجوان نسل تک پہنچنے دیا جاتا تو کس پیمانے کی تباہی ہمارے سماج کا مقدر بن جاتی! بہر حال پولیس کی بروقت کارروائی قابل ستائش اقدام ہے جس کی جتنی بھی سراہنا کی جائے کم ہے۔تاہم محض پولیس پر تکیہ کرنے سے یہ وبا ختم نہیں ہوسکتی بلکہ معاشرے کے ہر فرد کوآگے آکر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی۔گھر کے بڑے بزرگ، ماں باپ اور محلہ کمیٹیوں کو بھی اپنا تعاون فراہم کرنا ہوگا تاکہ مل جل کر اس ناسور کیخلاف مقابلہ کیا جاسکے۔مادّیت کے اس موجودہ دور میں ہماری نوجوان نسل کا ایک حصہ ایسے عناصر کے ہتھے بہ آسانی چڑھ جاتا ہے جو بعد میں ان کی معصومیت کا بھرپور فائدہ اُٹھاکر انہیں اس لعنت میں دھکیل دیتا ہے۔ ایسے سماج دشمن عناصر نے نسل نو کو بگاڑنے کیلئے یہاں کے تعلیمی اداروں کے ارد گرد بھی اپنا جال بچھادیا ہے جہاں وہ معصوم طلبا سے موٹی موٹی قیمتوں کے عوض نشیلی ادویات کو فروخت کررہے ہیں۔ والدین اور گھر کے بڑے بزرگ اپنی ذمہ داریوں سے پلو جھاڑ نہیں سکتے! انہیں اپنے نونہالوں پر کڑی نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے۔اب حالت یہاں تک جاپہنچی ہے کہ کمسن نوجوانوں نے اپنی زندگیوںکا خاتمہ صرف اس وجہ سے کیا کہ انہیں وقت پر نشیلی ادویات کا ڈوز مہیا نہ ہوسکا۔ اپنے بچوں کی حرکات و سکنات پر کڑی نگاہ رکھنے کی ضرور ت ہے۔ بچے کن کیساتھ گھوم پھر رہے ہیں، کن کی صحبت سے مستفید ہورہے ہیں، والدین کو اُس پر بھی توجہ دینے ہوگی۔ کوچنگ مراکز پر کن اوقات کے دوران بچے حاضر رہتے اور گھر واپسی کہاں تک ہوتی ہے، والدین کو اس معاملے میں متفکر رہنے کی ضرورت ہے کیوں کہ آج کی نئی پود کل قوم کی بھاگ ڈور سنبھالے ہوئے ہوگی۔اگر ان کی تعمیر و تربیت میں کوئی خامی رہیگی تو کل قوم کو ایک بڑے خسارے سے دوچارہ ہونے سے کوئی طاقت بچانہیں سکتی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

سماج کو بہتری کی طرف لائیں

بچوں پر ٹیکنالوجی کے اثرات

2 منٹس پہلے
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

مصنوعی ذہانت کا بدلتی دنیا میں رول

2 منٹس پہلے
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

نیکی کی ترغیب: انسان کی ذمہ داری

2 منٹس پہلے
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

تمباکو نوشی: موت کو دعوت نہ دیں

2 منٹس پہلے
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

سماج کی تباہی کا ذریعہ نہ بنیں

2 منٹس پہلے
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

اُور یہ ماحولیات۔۔۔!

2 منٹس پہلے
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

سیمی کنڈکٹرس میں تحقیق و حکمت عملی کی ہم آہنگی

2 منٹس پہلے
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

ذمہ داریوں سے بھاگنا علاج نہیں!

2 منٹس پہلے
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

سڑکوں پر احتیاط سے چلئے!

2 منٹس پہلے
ہم رسم و رواج کے قیدی ہیں

2 منٹس پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page