نگران نیوز
سری نگر//جموں و کشمیر پولیس نے اننت ناگ ضلع میں ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور بلیک مارکیٹ میں 20 کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد کی ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے کہا، "اننت ناگ پولیس نے ایک بین ضلعی منشیات کے اسمگلر کو گرفتار کیا ہے اور 2.613 کلوگرام ہیروئن ضبط کی ہے جس کی تخمینہ مارکیٹ قیمت 20 کروڑ روپے ہے۔”یہ بازیابی ہال مولہ میں معمول کی جانچ کے دوران کی گئی، جہاں پولیس نے جانچ کے لیے ایک کار کو روکا۔ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران ہیروئن (بران شوگر)کے چار پیکٹ ملے۔کار ڈرائیور کی شناخت اشتیاق احمد مغل کے طور پر ہوئی ہے جو کپواڑہ ضلع ٹنگڈار کا رہنے والا ہے۔ترجمان نے کہا، "پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا۔ اشتیاق کی تلاشی کے نتیجے میں ہیروئن پر مشتمل ایک اور پیکٹ برآمد ہوا، جس سے مجموعی ضبطی 2.613 کلوگرام ہو گئی۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے،” ۔










