• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ہائی کورٹ میں زیر التوا مقدمات کئی بڑی ریاستوں سے کم

Nigraan News by Nigraan News
2026-07-25
Reading Time: 1min read
A A
0
ہائی کورٹ میں زیر التوا مقدمات کئی بڑی ریاستوں سے کم

ہائی کورٹ میں زیر التوا مقدمات کئی بڑی ریاستوں سے کم

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر//جموں و کشمیر اور لداخ کی مشترکہ ہائی کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد ملک کی کئی بڑی ہائی کورٹس کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔ پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے قومی عدالتی ڈیٹا گرڈ کے اعداد و شمار کے مطابق 16 جولائی 2026 تک ہائی کورٹِ جموں و کشمیر و لداخ میں مجموعی طور پر 44,595 مقدمات زیر التوا تھے، جو ملک کی بیشتر ہائی کورٹس کے مقابلے میں کم ہیں۔یو این ایس کے مطابق مرکزی وزارتِ قانون و انصاف کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق صرف سکم، تریپورہ، میگھالیہ اور منی پور کی ہائی کورٹس میں جموں و کشمیر و لداخ سے کم زیر التوا مقدمات موجود ہیں، جبکہ ہماچل پردیش، پنجاب و ہریانہ، اتراکھنڈ، جھارکھنڈ، دہلی، تلنگانہ، کلکتہ، مدراس اور کئی دیگر ہائی کورٹس میں مقدمات کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ میں زیر التوا 44,595 مقدمات میں سے صرف 4 مقدمات 30 برس سے زائد عرصے سے زیر سماعت ہیں، 395 مقدمات 20 برس سے زیادہ، 6,133 مقدمات 10 برس سے زائد، 13,514 مقدمات پانچ برس سے زیادہ جبکہ 33,950 مقدمات ایک برس سے زائد عرصے سے زیر التوا ہیں۔یو این ایس کے مطابق ضلعی اور ماتحت عدالتوں کے حوالے سے بھی جموں و کشمیر اور لداخ کی صورتحال کئی ریاستوں کے مقابلے میں بہتر بتائی گئی ہے۔ جموں و کشمیر کی ضلعی و ماتحت عدالتوں میں 3,64,800 جبکہ لداخ میں 1,754 مقدمات زیر التوا ہیں، اس طرح دونوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مجموعی طور پر 3,66,554 مقدمات زیر سماعت ہیں۔جموں و کشمیر کی ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی مدت کے اعتبار سے 45 مقدمات 30 برس سے زائد، 654 مقدمات 20 برس سے زیادہ، 20,765 مقدمات 10 برس سے زائد، 84,126 مقدمات پانچ برس سے زیادہ جبکہ 2,58,880 مقدمات ایک برس سے زائد عرصے سے زیر التوا ہیں۔ لداخ کی ضلعی عدالتوں میں 10 برس سے زائد پرانے 11، پانچ برس سے زائد پرانے 112 اور ایک برس سے زیادہ عرصے سے زیر التوا 937 مقدمات ہیں، جبکہ 20 برس سے زائد پرانا کوئی مقدمہ موجود نہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page