• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, ستمبر ۲۱, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

Nigraan News by Nigraan News
2026-07-26
Reading Time: 1min read
A A
0
جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر//جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کے جنسی استحصال (پوکسو) سے متعلق مقدمات کی تیز رفتار سماعت کیلئے اس وقت صرف چار فاسٹ ٹریک اسپیشل عدالتیں فعال ہیں، جن میں دو عدالتیں خصوصی طور پر پوکسو ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کرتی ہیں۔ لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں قانون و انصاف کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارجن رام میگھوال نے بتایا کہ 30 اپریل 2026 تک ملک کی 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مجموعی طور پر 775 فاسٹ ٹریک اسپیشل عدالتیں کام کر رہی ہیں، جن میں 398 خصوصی پوکسو عدالتیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2019 میں شروع کی گئی یہ مرکزی معاونت یافتہ اسکیم، جس کا مقصد عصمت دری اور پوکسو مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کرنا ہے، فی الحال 30 ستمبر 2026 تک توسیع دی گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں چار فعال فاسٹ ٹریک اسپیشل عدالتیں موجود ہیں، جن میں سے دو صرف پوکسو مقدمات کی سماعت کیلئے مختص ہیں۔مرکزی حکومت نے مزید بتایا کہ فاسٹ ٹریک اسپیشل عدالتوں کی اسکیم کے تحت 2023-24میں جموں و کشمیر کو 2.32 کروڑ روپے، 2024-25میں 1.48 کروڑ روپے اور 2025-26میں 1.74 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔ اس طرح گزشتہ تین برسوں کے دوران مرکز کی جانب سے مجموعی طور پر 5.54 کروڑ روپے کی مالی معاونت فراہم کی گئی۔حکومت کے مطابق زیر التوا مقدمات کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا، جو 2023 کے اختتام پر 2,02,175 سے بڑھ کر 2025 کے اختتام تک 2,45,579 تک پہنچ گئی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بات چیت کامیاب،این ایچ ایم ملازمین نے ہڑتال ختم کر دی نگران نیوز سری نگر// نیشنل ہیلتھ مشن کے ملازمین نے جمعہ کے روز جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے ان کے دیرینہ مطالبات پر یقین دہانیوں کے بعد اپنی ہڑتال ختم کر دی۔یہ فیصلہ ملازمین کے نمائندوں اور حکومت کے درمیان ہونے والی ایک میٹنگ کے بعد کیا گیا۔ملازمین نے بتایا کہ حکومت نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ان کی تجاویز پر پیش رفت کی جائے گی اور ان کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ کچھ فیصلوں کو مزید غور و خوض کے لیے مخر کر دیا جائے گا۔ان کے مطابق، حکومت نے این ایچ ایم کے مشن ڈائریکٹر کو ایک کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی ہے جو ملازمین اور محکمے کے درمیان رابطے کا کام کرے گا اور ان کے مسائل پر باقاعدہ بات چیت کو آسان بنائے گا۔ملازمین نے کہا کہ وہ حکومت کے مثبت رویے اور میٹنگ کے دوران دی گئی یقین دہانیوں سے مطمئن ہیں۔ایک نمائندے نے کہا کہ ایک ماہ تک ان یقین دہانیوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد تجاویز پر مزید غور کیا جائے گا۔یہ اجلاس محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ ملازمین کے نمائندوں نے بتایا کہ یقین دہانیاں تحریری طور پر فراہم کی گئی ہیں۔

بات چیت کامیاب،این ایچ ایم ملازمین نے ہڑتال ختم کر دی

2026-09-19
شوپیان میںمنشیات مخالف کارروائی،غیر قانونی تجارت کے شبے میں جائیداد ضبط اور نقدی منجمد

شوپیان میںمنشیات مخالف کارروائی،غیر قانونی تجارت کے شبے میں جائیداد ضبط اور نقدی منجمد

2026-09-19
مسجد میں نمازِ جمعہ پر خودکش حملہ،پاکستانی شہر کوہاٹ میں 16 افراد ہلاک،50سے زائد زخمی

مسجد میں نمازِ جمعہ پر خودکش حملہ،پاکستانی شہر کوہاٹ میں 16 افراد ہلاک،50سے زائد زخمی

2026-09-19
ایل او سی کے آر پار تجارت کا باب مکمل طور پر بند،اوڑی ٹریڈ سینٹر کی سہولیات سرحدی سیاحت میں تبدیلی کا فیصلہ

ایل او سی کے آر پار تجارت کا باب مکمل طور پر بند،اوڑی ٹریڈ سینٹر کی سہولیات سرحدی سیاحت میں تبدیلی کا فیصلہ

2026-09-19
ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

2026-09-19
کوئی این سی ممبر نہیں بھاگے گا،بی جے پی کو مختصر اجلاس پر سوال اٹھانے کا حق نہیں:وزیراعلیٰ

کوئی این سی ممبر نہیں بھاگے گا،بی جے پی کو مختصر اجلاس پر سوال اٹھانے کا حق نہیں:وزیراعلیٰ

2026-09-16
اسمبلی کو 30 روز تک چلایا جائے، حکومت نے مقننہ کو مذاق بنا دیا: سنیل شرما

اسمبلی کو 30 روز تک چلایا جائے، حکومت نے مقننہ کو مذاق بنا دیا: سنیل شرما

2026-09-16
اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

2026-09-16
اے سی بی کی کارروائی، پولیس اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

اے سی بی کی کارروائی، پولیس اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

2026-09-11
این ایچ ایم ازمین کی ہڑتال،سری نگر اور بارہمولہ سمیت کئی علاقوںمیں احتجاج

این ایچ ایم ازمین کی ہڑتال،سری نگر اور بارہمولہ سمیت کئی علاقوںمیں احتجاج

2026-09-11
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page