• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

تقسیم ہند کے متاثرین کی یاد،قومی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا دن: وزیر اعظم

Nigraan News by Nigraan News
2026-08-15
Reading Time: 1min read
A A
0
تقسیم ہند کے متاثرین کی یاد،قومی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا دن: وزیر اعظم

تقسیم ہند کے متاثرین کی یاد،قومی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا دن: وزیر اعظم

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے 1947 کی تقسیم ہند کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی تقسیم نے بے شمار زندگیوں کو متاثر کیا، خاندانوں کو اجاڑ دیا اور لوگوں کو اپنے گھروں سے بے دخل ہونے اور اپنے عزیزوں سے بچھڑنے جیسے ناقابل بیان مصائب سے گزرنا پڑا۔ یوم آزادی سے ایک روز قبل، 14 اگست کو ’’تقسیم ہند کے ہولناک واقعات کی یاد کا دن‘‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے ان تمام افراد کے حوصلے اور استقامت کو یاد کیا جو تقسیم کے المناک دور سے متاثر ہوئے۔نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں کہا کہ تقسیم ہند تاریخ کا ایک ایسا لمحہ تھا جس نے بے شمار زندگیوں کو متاثر کیا، خاندان اپنے گھروں سے بے دخل ہوئے، لوگ اپنے پیاروں سے محروم ہوئے اور لاکھوں افراد نے شدید مشکلات اور تکالیف برداشت کیں۔انہوں نے کہا کہ اس تمام ہنگامہ خیزی اور مصائب کے باوجود تقسیم سے متاثرہ لوگوں نے غیر معمولی حوصلے اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ جن افراد نے اپنا سب کچھ کھو دیا تھا، انہوں نے نامساعد حالات میں بھی ہمت نہیں ہاری بلکہ نئی زندگیوں کی تعمیر کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ متاثرین نے مشکلات کو کامیابی میں تبدیل کیا اور اپنی محنت، جدوجہد اور صلاحیتوں کے ذریعے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی زندگی اور جدوجہد انسانی حوصلے اور استقامت کی طاقت کی یاد دلاتی ہے۔مودی نے کہا کہ ’’تقسیم ہند کے ہولناک واقعات کی یاد کا دن‘‘ ہمیں قومی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے تحفظ کے عزم کو مزید مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دن ہمیں ملک میں خیر سگالی، اتحاد اور باہمی بھائی چارے کے جذبے کو مزید مستحکم کرنے کا عہد کرنا چاہیے اور اجتماعی طور پر ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے کام کرنا چاہیے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page