• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

یوم آزادی پر پولیس کے53 اہلکارو افسران کو اعزازات

Nigraan News by Nigraan News
2026-08-15
Reading Time: 1min read
A A
0
یوم آزادی پر پولیس کے53 اہلکارو افسران کو اعزازات

یوم آزادی پر پولیس کے53 اہلکارو افسران کو اعزازات

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر//یوم آزادی 2026 کے موقع پر جموں و کشمیر کے مجموعی طور پر 53 اہلکاروں کو گیلنٹری اور مختلف سروس میڈلز سے نوازا گیا ہے۔ اعزاز پانے والوں میں پولیس کے 52 اہلکار جبکہ ہوم گارڈ اور سول ڈیفنس کا ایک اہلکار شامل ہے۔ پولیس کے 38 اہلکاروں کو ان کی بہادری اور جرات مندانہ خدمات کے اعتراف میں میڈل فار گیلنٹری سے سرفراز کیا گیا ، جبکہ 13 اہلکاروں کو میڈل فار میریٹوریئس سروس عطا کیا گیا۔ اس کے علاوہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شوکت حسین شاہ کو پریذیڈنٹس میڈل فار ڈسٹنگوشڈ سروس (پی ایس ایم) سے نوازا گیا۔بہادری کے تمغے حاصل کرنے والوں میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شیو کمار شرما اور راجیو اوم پرکاش پانڈے، سینئر سپرنٹنڈنٹس آف پولیس شوبھت ڈی سکسینہ اور مشتاق احمد جبکہ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس ناصر احمد اور دویہ ڈی شامل ہیں۔دیگر گیلنٹری میڈل یافتگان میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس سرفراز بشیر، محمد عثمان، خورشید احمد وانی، دھیراج کمار، شاکر حسن اور وکرم ناگ شامل ہیں۔انسپکٹر جاوید اقبال جان، کالو دین اور عبدالرشید، سب انسپکٹر عاشق حسین اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز مہندر سنگھ اور ظہور احمد کو بھی گیلنٹری میڈل سے نوازا گیا ۔ہیڈ کانسٹیبلز رئیس احمد ریشی، منظور احمد، مدثر احمد، شیراز احمد، سریندر پال اور مشتاق احمد بھی بہادری کے اعزاز سے سرفراز ہونے والوں میں شامل ہیں۔اسی طرح سلیکشن گریڈ کانسٹیبلز اشتیاق احمد خان، اشتیاق احمد ریشی، آدتیہ کمار ناد، شبیر احمد ملک، منظور احمد گنائی، ظہور احمد، مشتاق احمد خان اور طارق احمد کو بھی میڈل فار گیلنٹری عطا کیا گیا۔کانسٹیبلز وسیم محی الدین لون، تنویر حسین لون، مدثر احمد شاہ، عبدالرشید میر اور محمد شفیع بانڈے بھی گیلنٹری میڈل حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔دریں اثنا، جموں و کشمیر پولیس کے 13 اہلکاروں کو ان کی قابلِ ستائش اور نمایاں خدمات کے اعتراف میںمیڈل فار میریٹوریئس سروس سے نوازا گیا۔ ان میں سینئر سپرنٹنڈنٹس آف پولیس سندیپ کمار اور امت گپتا شامل ہیں۔دیگر اعزاز یافتگان میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس راجیش شرما، مظفر احمد شاہ، کلجیت سنگھ اور شرت چندر سنگھ، انسپکٹران شمیم احمد، وکرم سنگھ اور مومن احمد راتھر، سب انسپکٹر منظور احمد گاڈا، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز بودھ راج اور مشتاق احمد جبکہ کانسٹیبل اشرف گل شامل ہیں۔جموں و کشمیر ہوم گارڈ اور سول ڈیفنس کے ایک اہلکار کو بھی میڈل فار میریٹوریئس سروس سے نوازا گیا ہے۔یہ میڈلز مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر اعلان کردہ اعزازات کے تحت دیے گئے ہیں، جن کے ذریعے جموں و کشمیر میں خدمات انجام دینے والے پولیس اور دیگر اہلکاروں کی بہادری، فرض شناسی، پیشہ ورانہ صلاحیت اور عوامی خدمات کو سراہا گیا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page