• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, اگست ۳۱, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہوگئی،2500 افراد تاحال لاپتہ، آٹھ متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں

Nigraan News by Nigraan News
4 منٹس پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہوگئی،2500 افراد تاحال لاپتہ، آٹھ متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں

نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہوگئی،2500 افراد تاحال لاپتہ، آٹھ متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر/ / نیپال میں اچانک آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 734 ہوگئی ہے، جبکہ تقریباً 2500 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ حادثے کے پانچویں روز بھی متاثرہ علاقوں میں لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور امدادی کارکن لاپتہ افراد کی تلاش اور پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق متاثرہ تمام آٹھ اضلاع سے اب تک 734 افراد کی لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں۔اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق چتوان سے 259، نوال پرسی ایسٹ سے 184، نوال پرسی ویسٹ سے 82 اور گورکھا ضلع سے 58 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔اسی طرح نواکوٹ سے 52، دھادنگ سے 50، تنہون سے 36 جبکہ راسووا سے 13 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔حکام کے مطابق اس قدرتی آفت کے بعد مجموعی طور پر 2498 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن میں 85 سکیورٹی اہلکار اور 320 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔امدادی کارروائیوں کے دوران اب تک متاثرہ اضلاع سے 8186 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے، جن میں 227 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔یہ تباہ کن واقعہ بدھ کے روز نیپال اور تبت کی سرحد کے قریب گلیشیائی تودہ گرنے کے بعد پیش آیا۔ برف اور چٹانوں کے بڑے تودے نے نیچے کی جانب پانی، کیچڑ اور ملبے کا ایک زبردست ریلا پیدا کردیا، جس نے وسطی نیپال کے متعدد قصبوں اور دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔سیلابی ریلے کے نتیجے میں اہم بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد پن بجلی گھروں کو بھی نقصان پہنچا اور کئی مقامات پر تنصیبات سیلابی پانی اور ملبے کی نذر ہوگئیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

شہرسرینگر کی ازسرنو منصوبہ بندی زیر غور، اولڈسیکریٹریٹ ، اسمبلی کمپلیکس، ہائی کورٹ و اولڈ لور کورٹ سمیت 21 سرکاری اداروں کی منتقلی کی تجویز

شہرسرینگر کی ازسرنو منصوبہ بندی زیر غور، اولڈسیکریٹریٹ ، اسمبلی کمپلیکس، ہائی کورٹ و اولڈ لور کورٹ سمیت 21 سرکاری اداروں کی منتقلی کی تجویز

4 منٹس پہلے
پہلی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی تیاریوں کا جائزہ،صوبائی کمشنر کی انتظامات، سکیورٹی اور باہمی تال میل کی ہدایت

پہلی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی تیاریوں کا جائزہ،صوبائی کمشنر کی انتظامات، سکیورٹی اور باہمی تال میل کی ہدایت

4 منٹس پہلے
آئندہ چند روز بارش اور گرج چمک کا امکان،جموں میں شدید بارش، ژالہ باری اور سیلابی صورتحال کا خدشہ

آئندہ چند روز بارش اور گرج چمک کا امکان،جموں میں شدید بارش، ژالہ باری اور سیلابی صورتحال کا خدشہ

4 منٹس پہلے
شوپیاں میں منشیات کیخلاف کارروائی، 17لاکھ کی آمدنی سے حاصل کردہ مکان قرق

شوپیاں میں منشیات کیخلاف کارروائی، 17لاکھ کی آمدنی سے حاصل کردہ مکان قرق

4 منٹس پہلے
’بھارت سب کا کسی ایک کا نہیں،ملک میں اگر کوئی مسلمان نہ ہو‘ تو ہندو نہیں رہے گا: موہن بھاگوت

’بھارت سب کا کسی ایک کا نہیں،ملک میں اگر کوئی مسلمان نہ ہو‘ تو ہندو نہیں رہے گا: موہن بھاگوت

4 منٹس پہلے
ویشنو دیوی شرائن بورڈ کا یوم تاسیس ، بورڈ کی کامیابیاں لگن، نظم و ضبط اور خدمت کے جذبے کی عکاس:منوج سنہا

ویشنو دیوی شرائن بورڈ کا یوم تاسیس ، بورڈ کی کامیابیاں لگن، نظم و ضبط اور خدمت کے جذبے کی عکاس:منوج سنہا

4 منٹس پہلے
جامع صفائی اور سائنسی فضلہ کے انتظام کی ستائش،پی ایم کا امر ناتھ یاترا ماڈل اجاگر

جامع صفائی اور سائنسی فضلہ کے انتظام کی ستائش،پی ایم کا امر ناتھ یاترا ماڈل اجاگر

4 منٹس پہلے
بھارت کی رواداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے: اجیت ڈوول

بھارت کی رواداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے: اجیت ڈوول

4 منٹس پہلے
جموں و کشمیر کی قومی گیس گرڈ سے شمولیت کو ٹائم لائن کا چیلنج

جموں و کشمیر کی قومی گیس گرڈ سے شمولیت کو ٹائم لائن کا چیلنج

4 منٹس پہلے
پاکستان کے ساتھ ٹریک ٹو رابطے نجی حیثیت کے، شریک افراد حکومت کی نمائندگی نہیں کرتے: وزارت خارجہ

پاکستان کے ساتھ ٹریک ٹو رابطے نجی حیثیت کے، شریک افراد حکومت کی نمائندگی نہیں کرتے: وزارت خارجہ

4 منٹس پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page