• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پاکستان کے ساتھ ٹریک ٹو رابطے نجی حیثیت کے، شریک افراد حکومت کی نمائندگی نہیں کرتے: وزارت خارجہ

Nigraan News by Nigraan News
2026-08-15
Reading Time: 1min read
A A
0
پاکستان کے ساتھ ٹریک ٹو رابطے نجی حیثیت کے، شریک افراد حکومت کی نمائندگی نہیں کرتے: وزارت خارجہ

پاکستان کے ساتھ ٹریک ٹو رابطے نجی حیثیت کے، شریک افراد حکومت کی نمائندگی نہیں کرتے: وزارت خارجہ

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر//وزارت خارجہ نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ پاکستان کے ساتھ ٹریک ٹو مذاکرات میں حصہ لینے والے افراد اپنی نجی حیثیت میں رابطے کرتے ہیں اور ان کے خیالات حکومت ہند کے موقف کی نمائندگی نہیں کرتے۔راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے کے ایک غیر ستارہ سوال کے تحریری جواب میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے کہا کہ دونوں ممالک کے تھنک ٹینکس اور ماہرین تعلیم کے درمیان ہونے والے روابط حکومت ہند کے دائرہ کار سے باہر ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ٹریک ٹو مذاکرات میں شامل افراد نجی حیثیت میں شرکت کرتے ہیں اور ان کے خیالات کو حکومت ہند کا موقف تصور نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر مملکت نے بتایا کہ بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے دارالحکومتوں میں اپنے سفارتی مشن برقرار رکھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان بعض سطحوں پر فعال روابط موجود ہیں۔ ان میں ڈی جی ایم او سطح کی بات چیت، بیلسٹک میزائلوں کے تجربات سے قبل پیشگی اطلاع کا تبادلہ، جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ اور ایک دوسرے کی تحویل میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ شامل ہے۔سندھ طاس معاہدے کے بارے میں حکومت نے کہا کہ 22 اپریل 2025 کے پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد بھارت نے معاہدے کو معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ۔کیرتی وردھن سنگھ نے کہا کہ’’سندھ طاس معاہدہ اس وقت تک معطل رہے گا جب تک پاکستان قابل اعتماد اور ناقابل واپسی طور پر سرحد پار دہشت گردی کی حمایت سے دستبردار نہیں ہو جاتا۔‘‘حکومت سے یہ بھی پوچھا گیا تھا کہ مئی 2025 کی جنگ بندی مفاہمت کے بعد قائم ڈی جی ایم او سطح کے ہاٹ لائن رابطے کے علاوہ پاکستان کے ساتھ کوئی اور سرکاری رابطہ چینل فعال ہے یا نہیں، جبکہ ٹریک ٹو مذاکرات اور سندھ طاس معاہدے کی موجودہ صورتحال پر بھی وضاحت طلب کی گئی تھی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page