• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, نومبر ۲۵, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

Nigraan News by Nigraan News
2026-09-27
Reading Time: 1min read
A A
0
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر// چیف سیکریٹری اٹل ڈلو نے ہفتے کے روز ‘سوچھ بھارت مشن-اربن (SBM-U) 2.0 اورامرت (AMRUT) 2.0 کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانے پر زور دیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر بھر میں صفائی ستھرائی، ویسٹ مینجمنٹ(فضلہ تلفی کے نظام)اور شہری بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ڈلو نے مرکزی معاونت والی ان دو اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی، جس میں ہاسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (H&UDD)، جموں اور سری نگر میونسپل کارپوریشنز اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔چیف سیکریٹری نے کہا کہ سووچھ بھارت مشن کا دائرہ کار صرف صفائی ستھرائی کا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ اس کے نتیجے میں شہری صفائی، عوامی صحت اور معیارِ زندگی میں پائیدار بہتری آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کے امکانات اور ماحولیاتی اعتبار سے حساس ماحول کے پیشِ نظر جموں و کشمیر میں صفائی ستھرائی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشن کے تحت قائم کیے گئے بنیادی ڈھانچے سے ٹھوس فوائد کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے عوامی شرکت میں اضافہ اور رویوں میں تبدیلی لائی جائے۔H&UDD کی کمشنر سیکریٹری مندیپ کور نے اجلاس کو SBM-U 2.0 اور AMRUT 2.0 کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی، جس میں ویسٹ پروسیسنگ، پرانے کچرا گھروں (ڈمپ سائٹس) کی بحالی، پانی کی فراہمی، گندے پانی کی صفائی (ٹریٹمنٹ) اور ٹیکنالوجی پر مبنی شہری منصوبہ بندی جیسے امور شامل تھے۔جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور SBM (اربن) و AMRUT کے منیجنگ ڈائریکٹر دیوانش یادو نے بتایا کہ SBM-U 2.0 کے دوسرے مرحلے (Phase-II) کے تحت مختص 692.12 کروڑ روپے میں سے 96.97 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں،
حکام نے بتایا کہ مہدی کدل اور پہلگام کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس سے صاف کیے گئے پانی کو پھولوں کی کاشت والے کھیتوں کی آبپاشی کے لیے دوبارہ استعمال کیا جا رہا ہے۔امرت 2.0 (AMRUT 2.0) کے تحت، جموں و کشمیر نے 867 کروڑ روپے کی مرکزی امداد حاصل کی ہے، جس کے عوض 852.90 کروڑ روپے مالیت کے کام تفویض کیے گئے ہیں۔ اس مشن کے تحت آبی ذخائر کی بحالی کے تمام 22 منظور شدہ منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ پانی کی فراہمی کی 65 منظور شدہ اسکیموں میں سے سات بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔ پانی کی فراہمی کے مزید 30 منصوبوں کو دسمبر 2026 تک اور 18 مارچ 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔جل ہی امرت پہل کے تحت، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے 14 منصوبوں میں سے پانچ مکمل ہو چکے ہیں جن کے لیے 10.50 کروڑ روپے کی ترغیب کی منظوری دی گئی تھی۔ پلانٹس کو سسٹمز سے لیس کیا جا رہا ہے جس میں SCADA اور آن لائن کنٹینیوئس ایفلوئنٹ مانیٹرنگ سسٹم شامل ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

الیکشن کمیشن کا 17 ریاستوں اوریوٹیزمیںایس ایس آر کا اعلان

2026-10-17
آئی اے ایس افسر کاخاتونJKASافسر کیساتھ مبینہ بدسلوکی،تحقیقات کاحکم، کمشنر سیکریٹری ہائوسنگ تفتیشی افسر مقرر

آئی اے ایس افسر کاخاتونJKASافسر کیساتھ مبینہ بدسلوکی،تحقیقات کاحکم، کمشنر سیکریٹری ہائوسنگ تفتیشی افسر مقرر

2026-10-17
این ایس جی کا42واں یوم تاسیس، فورس کاعزم غیر متزلزل، منوج سنہا

این ایس جی کا42واں یوم تاسیس، فورس کاعزم غیر متزلزل، منوج سنہا

2026-10-17
منشیات فروشوں کیخلاف ہمہ رخی مہم جاری،6پولیس سٹیشنوں کی کارروائی،13.43کروڑ کی جائیدادیں قرق

منشیات فروشوں کیخلاف ہمہ رخی مہم جاری،6پولیس سٹیشنوں کی کارروائی،13.43کروڑ کی جائیدادیں قرق

2026-10-15
وزیر دفاع کی پاکستان کو وارننگ، کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا

وزیر دفاع کی پاکستان کو وارننگ، کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا

2026-10-15
لداخ میں 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، خطے کی تیز رفتار ترقی اولین ترجیح۔ وزیر اعظم

لداخ میں 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، خطے کی تیز رفتار ترقی اولین ترجیح۔ وزیر اعظم

2026-10-15
رَیگنگ معاملہ۔۔جی ایم سی اننت ناگ کے7 ایم بی بی ایس طلبہ معطل

رَیگنگ معاملہ۔۔جی ایم سی اننت ناگ کے7 ایم بی بی ایس طلبہ معطل

2026-10-09
جموں و کشمیر میں2024 کے دوران بچوں کیخلاف جرائم کے 887 مقدمات درج

جموں و کشمیر میں2024 کے دوران بچوں کیخلاف جرائم کے 887 مقدمات درج

2026-10-08
جموں وکشمیرمیں ہر3 میں سے تقریباً ایک شخص کی موت کی وجہ قلبی امراض

جموں وکشمیرمیں ہر3 میں سے تقریباً ایک شخص کی موت کی وجہ قلبی امراض

2026-10-08
بانڈی پورہ اور گاندربل میں ژالہ باری کا قہر

بانڈی پورہ اور گاندربل میں ژالہ باری کا قہر

2026-10-08
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page