نگران نیوز
سری نگر/ / لداخ انتظامیہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے مختلف اسپتالوں اور طبی مراکز میں تعینات 27 میڈیکل افسران، ماہر ڈاکٹروں اور نیشنل ہیلتھ مشن سے وابستہ ڈاکٹروں کے تبادلے اور نئی جگہوں پر تعیناتی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تمام تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔محکمہ صحت و طبی تعلیم کی جانب سے یہ احکامات 5 ستمبر کو جاری کئے گئے۔









