نگران نیوز
سری نگر/ /جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں پیر کے روز ایک 28 سالہ شخص کو سیب کے باغ میں پھانسی پر لٹکا ہوا پایا گیا۔حکام کے مطابق یہ واقعہ زیناپورہ کے سگو ہندہامہ علاقے میں پیش آیا، جہاں مقامی لوگوں نے مذکورہ شخص کو باغ میں لٹکا ہوا دیکھا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ایک افسر نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضروری کارروائی شروع کردی۔ادھر پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ علاقے میں دریائے جہلم سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پیر کے روز لیتہ پورہ بارسو علاقے میں دریائے جہلم میں ایک لاش دکھائی دی، جس کے بعد مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے لاش کی شناخت اور واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔










