نگران نیوز
سری نگر//پی ڈی پی کے رکن اسمبلی وحید الرحمان پرہ نے قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو درپیش پابندیوں اور رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے عام لوگوں میں امتیازی سلوک کا احساس پیدا ہو رہا ہے۔ قانون ساز اسمبلی میں وحید الرحمان پرہ نے کہا کہ حکومت کو یہ معاملہ یونیفائیڈ ہیڈ کوارٹرز کے ساتھ اٹھانا چاہیے۔ پرہ نے کہاکہ جنوبی کشمیر میں قومی شاہراہ پر سفر کرنے کے دوران مسافروں کو روزانہ کئی منٹ تک روکا جاتا ہے جس سے عوام کو زحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ممبراسمبلی پلوامہ نے کہاکہ لوگوں کو ہر روز 10 سے 15 منٹ تک روکا جاتا ہے۔ پرہ نے یہ بھی کہا کہ سکیورٹی کے کسی واقعے کے بعد کیے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں عام لوگوں کی تذلیل نہیں ہونی چاہیے۔









