• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, ستمبر ۲۷, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کرناہ میںفوج کااقدام قابل ستائش،آپریشن سدبھاونا کے جذبے کا عملی مظاہرہ:منوج سنہا

Nigraan News by Nigraan News
4 منٹس پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
کرناہ میںفوج کااقدام قابل ستائش،آپریشن سدبھاونا کے جذبے کا عملی مظاہرہ:منوج سنہا

کرناہ میںفوج کااقدام قابل ستائش،آپریشن سدبھاونا کے جذبے کا عملی مظاہرہ:منوج سنہا

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سر ی نگر//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ٹنگڈارکرناہ میںآنکھوں کے علاج کے کامیاب کیمپ کے انعقاد پر مسلح افواج کی تعریف کی۔جے کے این ایس کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز مسلح افواج کی جانب سے کرناہ کے علاقے ٹنگڈار میںآپریشن درشتی کے تحت آنکھوں کی سرجری کے ایک بڑے کیمپ کے کامیاب انعقاد پر انہیں سراہا۔ اس کیمپ میں220 افراد کی آنکھوں کی سرجری کی گئی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمایکسپر ایک پوسٹ میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ ایک مشکل سرحدی علاقے میں زیر زمین آپریشن تھیٹر میں 220 لوگوں کی بینائی بحال کرنا ایک شاندار کارنامہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بریگیڈیئر سنجے کمار مشرا کی قیادت میں طبی ٹیم نے دور دراز سرحدی علاقوں تک آنکھوں کی جدید طبی سہولیات پہنچا کرآپریشن سدبھاوناکے جذبے کا عملی مظاہرہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے ایکسپر ایک پوسٹ میں کہاکہ بریگیڈیئر سنجے کمار مشرا کی قیادت میں طبی ٹیم کا عزم و استقلال آپریشن سدبھاوناکے حقیقی جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ دور دراز سرحدی بستیوں تک آنکھوں کی جدید سرجری کی سہولیات پہنچانا،جن میں موتیابندیاجلالہ (phacomulsification)، ریٹینا اور گلوکوما کے طریقہ کار شامل ہیں،اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کوئی بھی شہری طبی سہولیات سے محروم نہ رہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈی جی پی نلین پربھات کا اودھم پور-کٹھوعہ دورہ،علاقے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ

ڈی جی پی نلین پربھات کا اودھم پور-کٹھوعہ دورہ،علاقے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ

4 منٹس پہلے
پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

4 منٹس پہلے
سرکاری محکمے اور مرکزی ادارے محکمہ بجلی کے مقروض

4 منٹس پہلے
ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

4 منٹس پہلے
قابل اعتراض مواد والی 4,700 سے زائد کتابیں جموں و کشمیر حکومت نے کالجوں اور لائبریوں سے ہٹا دیں

قابل اعتراض مواد والی 4,700 سے زائد کتابیں جموں و کشمیر حکومت نے کالجوں اور لائبریوں سے ہٹا دیں

4 منٹس پہلے
اساتذہ، ماسٹرز، لیکچررز، ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپل کی جگہیں خالی

اساتذہ، ماسٹرز، لیکچررز، ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپل کی جگہیں خالی

4 منٹس پہلے
رامباغ نٹی پورہ سڑک کشادگی منصوبہ منظوری کا منتظر

رامباغ نٹی پورہ سڑک کشادگی منصوبہ منظوری کا منتظر

4 منٹس پہلے
جموں و کشمیر میں 80 تجارتی لیز کی مدت ختم، تجدید نہیں ہوگی:۔ حکومت

جموں و کشمیر میں 80 تجارتی لیز کی مدت ختم، تجدید نہیں ہوگی:۔ حکومت

4 منٹس پہلے
آرٹیکل 370 کو تاریخ کا حصہ بنانے کے بعد جموں و کشمیر نئے مستقبل کی دہلیز پر :۔لیفٹیننٹ گورنر سنہا

آرٹیکل 370 کو تاریخ کا حصہ بنانے کے بعد جموں و کشمیر نئے مستقبل کی دہلیز پر :۔لیفٹیننٹ گورنر سنہا

4 منٹس پہلے
ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری نگران نیوز سری نگر//جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے ڈل جھیل اور دریائے جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کو وہاں سے ہٹانے کیلئے2دہائیوں سے بھی زائد عرصہ قبل وضع کی گئی پالیسی زمینی سطح پر خاصی کامیاب ثابت نہیں ہو سکی۔ کئی لوگوں نے اپنی روزی روٹی کا وسیلہ کھو دیا اور زندہ رہنے کیلئے اپنی جائیدادیں فروخت کرکے اپنے آبائی علاقوں کا رُخ کرنے لگے، کیونکہ انہیں ان کے روایتی کام، یعنی کشتی چلانے، سبزیاں اُگانے، اور سیاحوں کی رہنمائی جیسے کاموں سے محروم کر دیا گیا۔ اگر مجوزہ بل منظور ہو جاتا ہے تو اس پالیسی میں تبدیلی متوقع ہے۔ نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی تنویر صادق کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل میں جھیلوں سمیت کشمیر کے دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کی تجویز دی گئی ہے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جموں و کشمیر حکومت نے آبی ذخائر سے لوگوں کو منتقل کرکے انہیں مفت رہائشی پلاٹ اور معاوضہ دینے کی اپنی اہم پالیسی ترک کر دی ہے۔ ڈل جھیل اور دیگر آبی ذخائر سے 1800 سے زیادہ لوگوں کو سرینگر کے مضافات میں واقع رکھِ آرتھ ہاؤسنگ کالونی، بمنہ منتقل کیا گیا تھا۔ڈل جھیل کنارے آباد رہائشیوں کیلئے جھیلوں میں رہائش پذیر لوگوں کیلئے ایکو فرینڈلی ہاوسنگ بل 2026 پیش کی گئی۔ بل کا مقصد جموں و کشمیر میں جھیل کنارے طویل عرصے سے رہنے والے لوگوں کے حقوق کو تسلیم اور محفوظ کرنا ہے۔ مسودے میں باعزت رہائش، گھروں کی مرمت، دوبارہ تعمیر، بہتری اور ماحول دوست رہائشی مکانات کی تعمیر کی بات کی گئی ہے۔ ساتھ ہی رہائشیوں کے رہائشی حقوق کو جھیلوں، دلدلی علاقوں اور دیگر آبی ذخائر کے تحفظ اور نگہداشت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ صرف ڈل جھیل میں رہائشیوں کی تقریباً 58 بستیاں ہیں۔ مردم شماری کے مطابق جموں و کشمیر کے 9765 آبی ذخائر میں سے تقریباً ایک چوتھائی یا تو خشک ہو چکے ہیں یا ’’استعمال میں نہیں ہیں۔کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (سی اے جی) کی ایک آڈٹ رپورٹ کے مطابق، تجاوزات، بغیر صفائی کے سیوریج اور کمزور نگرانی کے نظام کی وجہ سے گزشتہ ایک دہائی میں ڈل جھیل کا رقبہ 10 فیصد سے زیادہ کم ہوا ہے۔

ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری

4 منٹس پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page