پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے ’آئی ای ایس امتحان میں امتیازی پوزیشن حاصل کر لی ہے جس پر وادی کشمیر کے لوگوں نے زبردست خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان کو مبارک باد پیش کی ہے ۔اس دوران جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا،اور محبوبہ مفتی نے نوجوان کو عظیم کار نامہ انجام دینے پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کنڈ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان تنویر حسین نے ’آئی ای ایس‘امتحان میں ملک میں دوسری پوزیشن حاصل کیا ہے ۔ اس دوران ان کی کامیابی کی خبر سامنے آنے کے ساتھ نہ صرف ضلع اننت ناگ بلکہ پورے جموں و کشمیر کے لوگوں نے زبردست خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے ۔تنویر حسین نے اپنی بنیادی تعلیم مقامی سکول سے حاسل کرنے کے بعد ڈگری کالج اننت ناگ سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد کشمیر یونیورسٹی سے اقتصادیات میں پوسٹ گریجویشن حاصل کی ہے۔جموں وکشمیر کا نام روشن کرنے والے اس طالب علم نے بتایا میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اچھے استاد مل گئے تھے اور میرے سامنے کچھ ایسے لوگ تھے جن کو دیکھ کر میں اس امتحان کو کامیاب کرنے میں لگا تھا ۔انہوں نے بتایا وہ میں کولکتہ میں ایم فل کی ڈگری حاصل کر رہا تھا جس وقت انہوں نے امتحان دیا تھا ۔ میر ارشد کے مطابق اس کامیابی پر کشمیر وادی کے لوگوں نے زبردست خوشی کا اظہار کر کے انہیں مبارک باد پیش کی ہے ۔ ادھرجموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے انڈین اکنامک سروس (آئی ای ایس) امتحان سال 2020 میں قومی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے نوجوان کو مبارک باد پیش کی ہے۔ضلع کولگام کے نگین پورہ کنڈ سے تعلق رکھنے والے تنویر احمد خان نامی نوجوان نے یونین پبلک سروس کمیشن کی طرف سے منعقدہ انڈین اکنامک سروس (آئی ای ایس) کے امتحان میں آل انڈیا سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے تنویر احمد خان کو انکی شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘‘ جموں و کشمیر کے نوجوان موروثی طور پر قابل اور صلاحیتوں سے بھرپور ہیں۔ادھر جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے بھی یہاں مزکورہ نوجوان کو مبارک باد پیش کی ہے ۔