جموں:جموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے سنیچر کے روز کہاکہ کانگریس سمیت سبھی سیاسی پارٹیاں اسمبلی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں ۔انہوںنے اُمیدظاہرکی کہ حدبندی کاعمل مکمل ہونے کے فوراًبعدانتخابات کا اعلان متوقع ہے ۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس )کے مطابق کانگریس کے سینئرلیڈر غلام نبی آزادنے جموں میں میڈیا نمائندوںکیساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ تمام سیاسی پارٹیوںکو جموں و کشمیر میں اسمبلی نشستوں کی حد بندی کے بعد انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیار رہنے کامشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ فی الوقت جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے کی کوئی علامات دکھائی نہیں دے رہی ہیں لیکن اسمبلی نشستوں کی سر نو حد بندی کی تیاریاں چل رہی ہیں۔ غلام نبی آزاد جو سنیچرکوجموں و کشمیر کے3 روزہ دورے پر یہاں پہنچے،نے کہاکہ اگرچہ ابھی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کی کوئی علامات دکھائی نہیں دے رہی ہیں لیکن اسمبلی نشستوں کی سر نو حد بندی کی تیاریاں چل رہی ہیں۔انہوں نے کسی بھی وقت اسمبلی انتخابات کااعلان ہونے کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں بشمول کانگریس کو ان انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ا غلام نبی آزاد کانامہ نگاروں کیساتھ بات کرتے ہوئے کہناتھاکہ اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا اعلان اسمبلی حلقوں کی سرنو حدبندی کے بعد کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے حالیہ سیلابوں سے مختلف ریاستوں بشمول جموں و کشمیر میں ہوئے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلابوں سے جموں و کشمیر میں ہی نہیں بلکہ ہماچل پردیش میں بھی کافی تباہی مچی ہے مجھے امید ہے کہ حکومتیں متاثرین کو بھر پور امداد فراہم کریں گی۔