سری نگر:چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں کووِڈ۔19 کے بارے میں پبلک ہیلتھ ریسپانس کا جائزہ لیا گیا اور جموںوکشمیر میں آنے والے کووِڈ لہروں کی روکتھام کی خاطر بیداری پیدا کرنے کے لئے ایک آئی اِی سی مہم شروع کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ، ڈائریکٹر ایس کے آئی ایم ایس ، مشن ڈائریکٹر ، نیشنل ہیلتھ مشن ( این ایچ ایم )، پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر/ جموں اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر / جموں نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ یونین ٹیریٹری میں کووِڈ معاملات کی تعداد پندرہ روز کے دوران 130 کے قریب رُک گئی ہے ۔ اُنہوں نے کووِڈ مناسب طرز عمل ( سی اے بی ) کی عدم موجودگی کو اس طرح کے جمود کو بنیادی وجہ قرار دیا۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ جموںوکشمیر میں یومیہ بنیا د پر تقریباً 50,000 کووِڈ ٹیسٹ کئے جاتے ہیں ۔ تاہم گزشتہ دو دنوں میں صوبہ جموں میں مثبت معاملات میں اضافہ ہوا ہے کیوں کہ چند اَضلاع سے معاملات میں اضافے کی وجہ سے یہ تشویش کا باعث ہے ۔ مزید یہ کہ کووِڈ مریضوں کے لئے لئے گئے نمونوں کی جینوم تسلسل سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جموںوکشمیر میں تقریباً80فیصد انفکیشن بنیادی طور پر وائرس کے ڈیلٹا ورینٹ کی وجہ سے ہیں جو کہ اِنتہائی متعدد ہے اورمریضوں میں شدید علامات کی نشو و نما کا باعث بن سکتا ہے ۔چیف سیکرٹری نے محکمہ پر زور دیا کہ وہ اَضلاع میں مقام سے متعلقہ پابندیوں کو نافذ کرے جو زیادہ مثبت معاملات کی اِطلاع دیتے ہیں ۔ یہ ہدایت دی گئی تھی کہ کووِڈ ڈیوٹی پر اِضافی سرکاری ملازمین کو تعینات کر کے تمام نازک موڑ پر افرادی قوت کے ذریعے مائیکرو کنٹین منٹ زون میں کووِڈ ایس او پیز اور پروٹوکول کو سختی سے عملایا جائے۔چیف سیکرٹری نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ عوامی جگہوں کا دورہ کرتے ہوئے سخت نظم و ضبط اور کووِڈ مناسب طرز عمل کو اَپنائیں تاکہ خود کو انفیکشن سے محفوظ رکھیں۔اِس کے علاوہ محکمہ کو مشورہ دیا کہ محکموں کے ایچ او ڈی پر سی اے بی اور ایس او پیز کی عدم تعمیل کی ذمہ داری کو ٹھیک کریں ۔ تجارتی سہولیات کے مالک ، منیجر محکمہ کو مزید کہا گیا کہ وہ کووِڈ پروٹوکول کی مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں کسی مخصوص علاقے پر مائیکرو کنٹین منٹ زون قرار دے کر مزید پابندیاں عائد کرے۔مزید برآن نیشنل ہیلتھ مشن سے کہا گیا کہ وہ ڈاکٹروں اور ڈومین کے ماہرین کو شامل کر کے عوامی مقاما ت پر اچھے طریقے ، کووِڈ مناسب طرز عمل ( سی اے بی ) اور کرنے اور نہ کرنے کے بارے میں بڑے پیمانے بیداری پیدا کرنے کے لئے ایک وسیع آئی ای سی مہم تشکیل دے۔