• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

عوام خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئےپرامن جدوجہد جاری رکھے گی: الائنس

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-04
Reading Time: 1min read
A A
0
عوام خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئےپرامن جدوجہد جاری رکھے گی: الائنس
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) نے لوگوں سے جموں و کشمیر میں خصوصی پوزیشن کی بحالی کے لئے پرامن طریقے سے جدوجہد جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کی تنسیخ کے بعد لوگوں کی نوکریاں اور قدرتی وسائل پر ان کے حقوق کو چھینا جا رہا ہے۔پی اے جی ڈی کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ جموں و کشمیر کے لیڈروں کی کل جماعتی میٹنگ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی کیونکہ مرکزی حکومت نے دلی اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے درمیان پیدا شدہ دوری کو پاٹنے کے لئے اعتماد سازی کے کوئی اقدام نہیں کئے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا نیا کشمیر ایک مذاق ثابت ہوا ہے اور آج جموں و کشمیر دلی سے جس قدر دور ہیں اتنا ماضی میں کبھی نہیں رہا ہے۔بیان میں کہا گیا: ‘پانچ اگست کو آئین ہند پر ہونے والے حملے کے دو سال مکمل ہوں گے جس حملے سے دفعہ 370 کو ختم کر کے جموں و کشمیر اور بھارت کے درمیان رشتے کو زک پہنچایا گیا’۔موصوف ترجمان نے بیان میں کہا: ‘تاریخی ریاست جموں و کشمیر کی حیثیت کو گھٹایا گیا اور اس کو دو وفاقی ریاستوں میں منقسم کیا گیا۔ یہ فیصلے لوگوں کی مرضی کے برعکس لئے گئے۔ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 3 مارچ2004 کو منظور شدہ قرار داد کو بھی نظر انداز کیا گیا اس سے یہ مثال قائم ہوئی کہ کسی بھی ریاست کو حصوں میں منقسم کیا جا سکتا ہے’۔بیان میں کہا گیا کہ دفعہ35 اے کی منسوخی سے جموں و کشمیر کے مستقل باشندوں کی حیثیت کو بے کار بنا دیا گیا ہے اور نوکریوں اور اراضی کے حقوق کو ختم کیا گیا جس سے لوگوں میں عدم تحفظ اور عدم اعتماد کا احساس مزید گہرا ہو گیا۔پی اے جی ڈی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ جموں وکشمیر کی اقتصادی حالت دگرگوں ہے اور سیاحت، زراعت، دستکاری وغیرہ جیسے شعبے از حد متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روزگار کے مواقع سکڑ رہے ہیں اور رشوت خوری کم نہیں ہو رہی ہے۔موصوف نے اپنے بیان میں کہا: ‘دفعہ 370 کی تنیسخ کے ساتھ ہی جمہوریت اور جمہوری حقوق کا گلا گھونٹنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا لوگوں کی نقل و حمل پر مسلسل پابندی اور میڈیا کو دبانے سے جبری خاموشی چھائی ہوئی ہے’۔بیان میں کہا گیا: ‘گزشتہ دو برسوں سے یہ بات روشن ہوئی ہے کہ حکومت ہند ایسے غیر قانونی اقدام اٹھانے پر کیوں بضد تھی۔ ان دو برسوں کے دوران یہ دیکھا گیا کہ کس طرح لوگوں کو ٹکڑوں میں منقسم کیا جا رہا ہے، ان کو نوکریوں سے محروم رکھا جا رہا ہے اور ان سے قدرتی وسائل پر حقوق کو چھینا جا رہا ہے’۔موصوف ترجمان نے بیان میں کہا: ‘منفی پولیس رپورٹ کو عدالتی قانون کا نعم البدل نہیں مانا جا سکتا یہ نظام انصاف کے مقدس اصولوں کے بالکل منافی ہے’۔انہوں نے بیان میں کہا کہ بی جے پی کا نیا کشمیر ایک مذاق ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ لوگ حکام کو سوال کر رہے ہیں۔ان کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ آج جموں و کشمیر دلی سے جس قدر دور ہیں اتنا ماضی میں کبھی نہیں رہا ہے۔یو این آئی

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کو عام شہریوں کی حیثیت سے دیکھیں،محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت سے اپیل

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.