• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جولائی ۱۷, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پانچ اگست جموں وکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین باب: تاریگامی

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-05
Reading Time: 1min read
A A
0
پانچ اگست جموں وکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین باب: تاریگامی
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر،5 اگست:مرکزی حکومت کے پانچ اگست 2019 کے فیصلوں کو جہاں سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیا ہے وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (ی جے پی) کے جموں و کشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی اب تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔بتادیں کہ مرکزی حکومت کی طرف نے پانچ اگست 2019 کو جموں وکشمیر کے خصوصی درجے کے خاتمے اور اس ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلے لئے تھے جس کے آج یعنی جمعرات کو دو برس مکمل ہوگئے۔ان فیصلوں کی دوسری برسی کے موقع پر سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے ایک نیوز پورٹل کو بتایا کہ پانچ اگست جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین باب ہے۔انہوں نے کہا: ’جموں و کشمیر کو ملک کا تاج کہا جاتا تھا لیکن پانچ اگست کو اس تاج کا درجہ گھٹایا گیا اور اس کو دو حصوں میں منقسم کیا گیا اور یہ فیصلے ہمیں پوچھے بغیر لئے گئے‘۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں سے کہا گیا کہ دفعہ 370 ہی جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی میں سد راہ بنا ہوا تھا۔موصوف لیڈر نے کہا کہ ہماری نوکریوں اور اراضی کا تحفظ ختم ہوگیا ہے اور ہماری زمین اب کوئی بھی بڑا سودا گر خرید سکتا ہے۔انہوں نے کہا: ’لوگوں سے کئی وعدے کئے گئے بڑے کارخانے لگانے کے وعدے کئے گئے، کشمیری مہاجر پنڈتوں کو واپس وطن لانے کے وعدے کئے گئے لیکن ان وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا‘۔ان کا کہنا تھا: ’ہمارے ملک میں عدالتی نظام موجود ہے لیکن ہمارا حصہ ملک ایک ایسا انوکھا حصہ ہے جہاں قانون کے نام پر لاقانونیت چلتی ہے‘۔مسٹر تاریگامی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل جماعتی میٹنگ میں دلوں کی دوری کو پاٹنے کی بات کی لیکن آج تک کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا گیا جس سے لگے کہ اس ضمن میں کام کیا جا رہا ہے۔دریں اثنا بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے دفعہ 370 کی تنسیخ کو تاریخ کا ایک حصہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران جموں و کشمیر میں کئی نمایاں تبدیلیاں وقوع پذیر ہوئیں۔انہوں نے کہا: ’جموں و کشمیر میں تھری ٹائر پنچایتی راج نظام ہوا، ڈی ڈی سی انتخابات ہوئے تاکہ یہاں ترقی ہوسکے‘۔ان کا کہنا تھا: ’اس سے بڑ کر نوجوانوں کے سوچ میں مثبت تبدیلی آئی، پتھر بازی بند ہوئی، پاکستان، آئی ایس آئی ایس وغیرہ کے جھنڈے لہرانے کا سلسلہ ختم ہوا ملی ٹنسی آخریں سانسیں لے رہی ہے اور حریت کے لیڈروں کا کلینڈر جاری کرنے کا سلسلہ بھی بند ہوا‘۔موصوف ترجمان نے کہا کہ دو سال قبل یہاں حریت اور ملی ٹنٹوں کا ایک متوازی نظام چلتا تھا اور انتظامیہ پر بھی ان کا ہی غلبہ تھا جو اب ختم ہو چکا ہے اور یہاں انتظامیہ میں شفافیت اور جوابدہی آگئی ہے۔ (یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کو عام شہریوں کی حیثیت سے دیکھیں،محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت سے اپیل

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.