سرینگر:پانچ اگست 2019کے حکومت کے فیصلے کو جموں وکشمیرکے لوگوں کے لئے انتہائی اہمیت کاحامل قرار دیتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ حقیقی معنوں میں جموں وکشمیر میں پچھلے دو برسوں کے دوران جمہوریت مضبوط مستحکم ہوئی ہے اور جموں کشمیر بہتر ترقی کی راہ پرگامزن ہے ۔جموں وکشمیرکے لوگ اب مرکزی حکومت کے فیصلے کے بعد مطمئن ہیں اور ایک نئے جموںوکشمیرکا قیام عمل میں لانے میں اپناتعاون دے رہے ہیں ۔اے پی آئی کے مطابق جموںو کشمیر کاخصوصی درجہ واپس لینے کے دوسری برسی پروزیرخارجہ ڈاکٹرایس جے شنکر نے کہاکہ پچھلے دو برسوں سے ہی جموںو کشمیرمیں حقیقی جمہوریت قائم ہوئی ہے اور اب جموں وکشمیر ترقی کی راہ پرگامزن ہوا ہے ۔مرکزی حکومت کے پانچ اگست 2019کے فیصلے کوحق بجانب قرار دیتے ہویئے انہوںنے کہا کہ جموںو کشمیرکومرکزی زیر انتظام علاقہ قرار دینے اور اس سے دو حصوں میں تقسیم کرنے کے پیچھے صرف ایک مقصد کارفرما تھا کہ جموںو کشمیر میں عسکریت علیحدگی پسندی کوختم کرنے کے ساتھ ساتھ تعمیر وترقی کے کاموںک ویقینی بنایا جائے اور جمہوریت کا نفاز عمل میں لایاجائے ۔وزیرخارجہ نے کہا کہ 5اگست 2019کے بعد اب جموں وکشمیرمیں جہاں جمہوریت کی جڑیں مضبوط مستحکم ہو رہی ہے وہی ایک بہتر انتظامیہ فراہم کی جارہی ہے بے روز گاری کے خاتمے اور تعمیر و ترقی کے مقصد کویقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ خصوصی درجے کے منسوخی کے بعد جموںو کشمیرکے لوگ مطمئن ہیںاور سرکار کے فیصلے کوحق بجانب قرا ردے رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں مرکزی حکومت جموں وکشمیر کو ترقی کی منزلوں پرلے جانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی ہے ۔وزیرداخلہ ودفاع بھی جموں وکشمیر کی طرف خصوصی تو جہ دے رہے ہے تاکہ جموں وکشمیرکے لوگوں کوکسی بھی مشکل کاسامناناکرناپڑے ۔عسکریت اور علیحدگی پسندی کوجموںو کشمیرکے لوگوں کے لئے سم قاتل قرار دیتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ اس ناسور کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور ہم امیدکرتے ہے کہ جموں وکشمیرمیں بہت جلد عسکریت اور علیحدگی پسندی کاخاتمہ ہوگا اور جموںو کشمیرمیںپھرسے امن لوٹ آ ئے گا جموں وکشمیرکی موجودہ صورتحال کواطمنان بخش قرار دیتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ حالات میں دن بدن بہتری آ تی جارہی ہے اور ہم امیدکرتے ہے کہ جموںو کشمیرکے لوگ امن ترقی اور خوشحالی کویقینی بنانے کی خاطر جموںو کشمیر انتظامیہ او رکزی حکومت کو ہرموقعے پر اپنا تعاون دیتے رہے گے ۔کئی سیاسی پارٹیوں کی جانب سے جموںو کشمیر کاخصوصی درجہ واپس لینے او ا سکی دوبارہ بحالی کے سلسلے میں دیئے جانے والے بیانات کی تنقید کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ گڑی کی سوئیوں کوپیچھے موڑنے کے بجائے آگے کی طرف لے جایاجاتاہے او رجولیڈران جموںو کشمیرکے لوگوں کوخصوصی درجہ واپس دلانے کی خاطر بیان بازی کررہے ہیں وہ لوگوں کوایک دفعہ پھر فریب میں رکھ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جموںو کشمیرکاخصوصی درجہ نہ اب بحال ہوگا اور نہ اس بارے میں مزید سوچنے کی کوئی ضرور ت ہے ۔